ETV Bharat / state

مہاراشٹر: مٹی کی غیرقانونی کان کنی کے لیے تعمیراتی کمپنی پر 77 کروڑ کا جرمانہ - مٹی کی غیر قانونی کھدائی

ایک نجی کمپنی کو آٹھ لین ممبئی ناگپور ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے مٹی کی غیر قانونی طور پر کان کنی کرنے پر 77 کروڑ روپیے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ ریونیو نے نوٹس جاری کیا ہے۔

مہاراشٹر:مٹی کی غیرقانونی کان کنی کے لیے تعمیراتی کمپنی پر 77 کورڑ کا جرمانہ

author img

By

Published : Jun 24, 2021, 2:07 PM IST

مہاراشٹر کے جالنہ میں مختلف مقامات سے 'مُوروم' مٹی کی غیر قانونی کھدائی (illegal mining of soil) کرنے اور جالنہ سے ہوکر جانے والی ممبئی۔ ناگپور ایکسپریس وے کی تعمیر میں ان کا استعمال کرنے کے الزام میں ایک نجی کمپنی کو 77 کروڑ روپیے کا جرمانہ ( RS 77 crore fine) عائد کیا ہے۔

ایک عہدیدار نے اس کے بارے میں بتایا کہ یہاں 'مُوروم' مٹی کی ایک قسم ہے جو سڑک کی تعمیر میں استعمال کی جاتی ہے۔

عہدیدار نے بدھ کے روز بتایا کہ حالیہ تحقیقات کے دوران محکمہ محصولات کی ٹیم کو معلوم ہوا کہ یہاں جامواڑی، گونڈےگاؤں، ورود، نندا پور، سری کرشنا نگر اور تھار کے علاقوں میں غیر قانونی کھدائی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھیونڈی: غیر قانونی طور پر مٹی کی کھدائی کرنے والوں پر کاروائی کا مطالبہ

تحصیلدار (ریونیو آفیسر) شریکانت بُھجبل نے نجی کمپنی کو رواں ماہ کے شروع میں نوٹس جاری کیا تھا اور اس پر 77 کروڑ روپیے جرمانہ عائد کیا تھا۔

واضح رہے کہ 170 کلومیٹر لمبی، آٹھ لین ممبئی۔ ناگپور ایکسپریس وے کی تعمیر کا کام 55،000 کروڑ روپیے کی لاگت سے جاری ہے۔ یہ ایکسپریس وے جالنہ سمیت 10 اضلاع سے گزرے گی۔

پی ٹی آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.