ETV Bharat / state

Rise in Crude Oil Prices: خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان - پاورلوم مزدور تیل کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان

مالیگاؤں میں ایک مقامی شخص نے کہا کہ چند دنوں میں سویا بین تیل پر 15 روپے کا اضافہ کردیا گیا جب کہ وہ پہلے 140 سے 150 روپے فی لیٹر سے خریدا کرتے تھے لیکن اب 172 سے 180 روپے فی لیٹر کے مطابق قیمت ادا کررہے ہیں۔ اس کے سبب ان کا گھریلو بجٹ متاثر ہو رہا ہے۔ Public on Crude Oil Prices

the-rise-in-crude-oil-prices-has-upset-the-people
تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان
author img

By

Published : Mar 4, 2022, 6:49 PM IST

مالیگاؤں: بھارت سمیت دنیا بھر میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روس اور یوکرین سے برآمد ہونے والی اشیاء کی طلب میں فرق بڑھتا جا رہا ہے۔ Shopkeeper on Crude Oil Prices

خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان

ایسے میں مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں کاروباری سیمت ہر خاص و عام پریشانی کا شکار ہے۔ موجودہ صورتحال میں خام مال کی قیمت میں اضافے سے کئی شعبے براہ راست متاثر ہو رہے ہیں۔

مالیگاؤں شہر کی معروف شاہراہ آگرہ روڈ پر واقع دکان کے مالک حیدر علی نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یوکرین میں جاری جنگ کے اثرات ملک میں خوردنی تیل پر پڑ رہا ہے اور پکوان کے تیل کی قیمتوں میں حالیہ دنوں میں بھاری اضافہ درج کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چند روز میں تیل کی قیمت میں 20 سے 25 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ جب کہ اس میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Crude Oil Prices Rise: خام تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خطرہ، قیمتیں آٹھ برس کی بلند ترین سطح پر

حیدر علی نے مزید کہا کہ بھارت میں استعمال ہونے والے تیلوں کا تقریباً 70 فیصد حصہ بیرونی ممالک سے درآمد ہوتا ہے اور موجودہ صورتحال کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

اس موقع پر تیل خریدنے والے ایک شخص نے کہا کہ چند دنوں میں سویا بین تیل پر 15 روپے کا اضافہ کر دیا گیا جب کہ وہ پہلے 140 سے 150 روپے فی لیٹر خریدا کرتے تھے لیکن اب 172 سے 180 روپے فی لیٹر کے مطابق قیمت ادا کررہے ہیں جس کے سبب ان کا گھریلو بجٹ متاثر ہو رہا ہے۔

وہیں ایک پاورلوم مزدور نے کہا کہ اب گھر چلانا کافی مشکل ہوگیا ہے کیونکہ اتنی آمدنی نہیں ہوتی جتنی مہنگائی بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تیل اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں رعایت دی جائے تاکہ ایک عام آدمی اسے آسانی سے خرید سکے۔

دوسری جانب مقامی تحصیلدار چندر جیت راجپوت نے کہا کہ انہیں اس بات کی اطلاع موصول ہوئی ہے کہ کچھ دکاندار کالا بازی کررہے ہیں اور گاہکوں کو سامان اضافی قیمت میں فروخت کرکے زیادہ منافع حاصل کررہے ہیں۔

انہوں کہا کہ اس طرح کی شکایت ملنے پر دکانداروں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.