برطانوی ارب پتی برینسن آج مہاراشٹر کے وزیراعلی اددھو ٹھاکرے سے مل کر 10بلین امریکی ڈالر والے ممبئی-پونے ہائپر لوپ ٹرین پراجیکٹ کے بارے میں پیدا ہوئی غلط فہمیوں کا ازالہ کریں گے۔
برینسن کا کہنا ہے کہ اس پورے پراجیکٹ کا خرچ نجی سیکٹر برداشت کرے گا ریاستی حکومت کو اس سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور اس پراجیکٹ سے متعلق تمام گلط فہمیوں کو دور کیا جائے گا۔
برینسن کا مزید کہنا ہے کہ اددھو ٹھاکرے اور ان کے اتحادی افراد جو ان کے آس پاس ہیں انہیں ایسے لوگوں سے ملنے کی ضرورت ہے جو بڑے منصوبے انجام دے رہے ہیں یا اپنی ریاست میں بڑے منصوبے کرنا چاہتے ہیں۔
رچرڈ برینسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاس ویگاس میں گروپ کے انجینئر ہائپرلوپ ٹرین سہولت پر کام کررہے ہیں اور وہ جلد ہی ممبئی-پونے پراجیکٹ کی جانب قدم بڑھائیں گے۔
واضح رہے کہ ہائپر لوپ ٹیکنالوجی ایک ایسی سواری نظام کا نام ہے جو مسافروں کو انتہائی کم وقت میں ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچنانے کا کام کرتی ہے۔ ابھی تک اس کی ٹیکنالوجی کو اقتصادی طور پر لانچ نہیں کیا جاسکا ہے لیکن متعدد کمپنیاں اس پر کام کر رہی ہیں۔
حالانکہ انھوں نے بھارتی فضائیہ کمپنی جیٹ ایئر ویز کے بند ہونے پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ایئر لائن انڈسٹری ایک آسان سیکٹر نہیں ہے۔