ETV Bharat / state

ریا چکرورتی سے کل بھی پوچھ گچھ ہوگی - Rhea Chakraborty

بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) ریا چکرورتی سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی این سی بی نے ریا چکرورتی کو سمن بھی جاری کیا ہے۔

sushant singh case
sushant singh case
author img

By

Published : Sep 6, 2020, 7:59 PM IST

آج ریا چکرورتی این سی بی کے دفتر پہنچی تھیں جہاں گھنٹوں ان سے پوچھ گچھ ہوئی اور اس کے بعد وہ گھر روانہ ہوگئیں جبکہ ریا سے کل بھی پوچھ گچھ جاری رہے گی۔

ممبئی سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کی رپورٹنگ

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) سشانت سنگھ موت کیس میں منشیات کے کنیکشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

این سی بی نے منشیات کے معاملے میں ریا کے بھائی شووک چکرورتی کو گرفتار کیا ہے جبکہ ریا کو گرفتار نہیں گیا ہے اور انہیں کل بھی پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

اس معاملے میں این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے نے بتایا کہ 'ہم نے ریا چکرورتی کا بیان درج کیا ہے لیکن چونکہ وہ آج تاخیر سے دفتر آئی تھیں، اسی لیے پوچھ گچھ مکمل نہیں ہو سکی ہے اور انہیں سمن جاری کیا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ کل ایک بار پھر سے دفتر آئیں گی۔'

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اسی دوران ریا نے این سی بی انکوائری میں بہت سی چیزوں کا اعتراف کیا ہے۔ این سی بی کی انکوائری میں سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی نے اعتراف کیا ہے کہ 17 مارچ کو سیموئل مرانڈا منشیات لینے کے لیے زید کے پاس گیا تھا اسے اس بات کا علم تھا۔

دوران تفتیش ریا نے این سی بی عہدیداروں کو بتایا کہ 'اسے نہ صرف اس کے بارے میں معلوم تھا بلکہ وہ اور شووک، منشیات فروش زید سے ڈرگس کے لیے کوآرڈینیشن کر رہے تھے۔'

اس معاملے میں سب سے اہم مشتبہ ریا چکرورتی کے بھائی شووِک اور سُشانت کے گھر کے مینیجر مِرانڈا کو بھی گزشتہ اتوار کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.