ETV Bharat / state

Review committee of Ministry of Textiles: پاورلوم صنعت کی ترقی کے لیے وزارت ٹیکسٹائل کی جائزہ کمیٹی تشکیل - مالیگاؤں اردو میڈیا سینٹر

پاورلوم صنعت کی ترقی کے لیے وزارت ٹیکسٹائل کی جائزہ کمیٹی مالیگاؤں کا دورہ کرے گی۔ Review committee of Ministry of Textiles

وزارت ٹیکسٹائل کی جائزہ کمیٹی
وزارت ٹیکسٹائل کی جائزہ کمیٹی
author img

By

Published : Mar 28, 2022, 7:56 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں اردو میڈیا سینٹر پر حکومت مہاراشٹر کی وزارت ٹیکسٹائل جائزہ کمیٹی کے صدر عبداللطیف انور کی جانب سے پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ اس دوران انہوں نے پاورلوم صنعت کی ترقی اور بنکروں کے مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔ عبداللطیف انور نے کہا کہ پاورلوم صنعت گزشتہ کئی برسوں سے معاشی بحران سے دوچار ہے۔ اسی بنیاد پر بُنکر تنظیموں کے ذمہ داران حکومت تک شکایتی مکتوب روانہ کرتے ہیں۔ Malegaon Power Loom Industry

وزارت ٹیکسٹائل جائزہ کمیٹی کے صدر عبدالطیف انور

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ نے کابینہ کے سامنے ایک جائزہ کمیٹی کی تشکیل دی اور جن بڑے شہروں میں پاورلوم کی تعداد زیادہ ہے ان شہروں سے نمائندوں کا انتخاب کیا گیا۔ عبداللطیف انور نے کہا کہ یکم اپریل کو یہ جائزہ کمیٹی مالیگاؤں پاورلوم صنعت کا جائزہ لینے کے لیے مالیگاؤں آئے گی۔ اس تعلق سے مالیگاؤں حج ہاؤس میں پاورلوم صنعت اور بنکروں کے مسائل سے متعلق ایک پروگرام یکم اپریل بروز جمعہ دوپہر 3 بجے سے 5 بجے تک رکھا جائے گا۔ انہوں نے اس پروگرام میں شہریان سے شرکت کی اپیل کی ہے۔ Review committee of Ministry of Textiles

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.