سنہ 1966 تا سنہ 1968 کے درمیان ممبئی کی سڑکوں پر 41 بے گناہ شہریوں کا قتل کرنے والا رمن راگھوان جیسے ملزم کو ایلکس فیالوہ نے ہی گرفتار کیا تھا۔
جمعہ کو 92 برس کی عمر میں فیالوہ ممبئی کے باندرا میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انتقال کرگئے۔
ممبئی پولیس اس ملزم رمن راگھوان کو تلاش کررہی تھی۔ جس نے سنہ 1966 تا 1968 کے درمیان ممبئی کی سڑکوں پر سوئے ہوئے لوگوں کو پتھروں، لوہے کی سلاخوں سے ہلاک کیا تھا۔
اس کے لیے مختلف تفتیشی ٹیمیں بھی مقرر کی گئیں۔تاہم رمن راگھوان تین سال تک پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا۔
جین فیالوہ ڈونگری پولیس اسٹیشن میں اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر تھے، تبھی انہوں نے رمن راگھوان کو گرفتار کیا تھا۔
ممبئی پولیس ڈپارٹمنٹ میں کئی اہم جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے میں فیالوہ کا ایک اہم کردار رہا ہے۔
رمن راگھوان کی گرفتار کے بعد وہ کافی چرچا میں تھے، انہیں پریسیڈنٹ پولیس میڈل سے بھی نوازا گیا۔
رمن راگھوان سیریل کلر کے نام سے مشہور تھا۔ رمن راگھوان کی پیدائش 1929 میں پونے میں ہوئی۔ اسے مجرمانہ میدان میں سندھی دلوائی ، دلوائی ، انا تھمبی ، ویلو سوامی ، سائکو رمن جیسے مختلف ناموں سے جانا جاتا تھا۔
1965 اور 1968 کے درمیان رمن راگھوان نے ممبئی کی سڑکوں پر 41 افراد کو ہلاک کیا۔ اسے ممبئی پولیس نے 27 اگست 1968 کو گرفتار کیا تھا۔ راگھوان کا 7 اپریل 1995 کو پونے کی یروڈا جیل میں گردے کی بیماری کی وجہ سے انتقال ہوگیا تھا۔
سزا سنانے کے بعد وہ پونے کی یروڈا جیل میں بند تھا جہاں اس کا نفسیاتی امراض کا علاج جاری تھا۔ راگھوان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کے مطابق راگھوان کی بیماری کسی بھی طرح سے قابل علاج نہیں تھی، لہذا ممبئی ہائی کورٹ نے رمن راگھوان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔