مریضوں کے اہل خانہ کی جانب سے ہراساں کرنے اور مار پیٹ کے بڑھتے ہوئے معاملات کے مد نظر اورنگ آباد میں ڈاکٹرز نے اپنے ہاتھوں پر سیاہ پٹی باندھ کر احتجاج درج کروایا۔
اورنگ آباد کے اس سرکاری اسپتال میں آس پاس کے دیگر اضلاع کے بھی مریض آتے ہیں۔
ان ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے حکومت قانون بنائے کیوں کہ آئے دن مریضوں کے اہل خانہ کی جانب سے مار پیٹ اور ہاتھا پائی کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سرکاری اسپتال کے آر ایم او ڈاکٹر جینے نے بتایا کہ ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کی ہڑتال کو دیکھتے ہوئے سینیئرر ڈاکٹرز کو ڈیوٹی پر بلایا گیا ہے ساتھ ہی ساتھ تمام ڈاکترز کو ایمرجنسی کیس کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔