ETV Bharat / state

سیلاب زدہ کوکن خطے کے لیے مالیگاؤں سے امدادی ریلیف روانہ

author img

By

Published : Jul 25, 2021, 9:03 PM IST

مہاراشٹر کے خطہ کوکن میں شدید بارش، طوفان اور سیلاب سے متاثرین ہر طرح کی ریلیف سے محروم ہیں جس کے لیے شہر مالیگاؤں سے امدادی ریلیف روانہ کی گئی ہے۔

سیلاب متاثرہ کوکن خطے کے لیے امدادی ریلیف

بلاتفریق مذہب و ملت انسانیت کے تحفظ و بقا کے لیے ‌مصیبت زدہ لوگوں کی راحت و آسانی کے لیے مدد فراہم کرنے کے مقصد سے جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں و مہاراشٹر نے اہل حدیث منزل گولڈن نگر میں ہنگامی میٹنگ منعقد کی۔

میٹنگ میں جس میں طے پایا کہ کوکن خطے میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے پانچ سو خاندانوں کے لیے اشیائے ضروریہ پر مشتمل راشن کٹ تیار کر کے فوری طور پر بذریعہ ٹرک روانہ کردیا جائے۔

اس کام میں آج بروز اتوار صبح دس بجے اہل حدیث منزل سے جمعیت کے مخلص نوجوان عبدالمقتدر فیضی اور فرید گولڈن کے ذریعے راشن کٹ کوکن کے لیے روانہ کی گئی۔

مزید ناسک سے شیخ عبدالوحید سلفی، کرم حسین بھائی بھی اس وفد میں شامل ہوئے۔

اس موقع پر مقامی جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں کے امیر مولانا شکیل احمد فیضی اور صوبائی جمعيت کے ناظم عمومی حافظ عنایت اللہ محمدی، مولانا اقبال احمد محمدی، شفیق الرحمن نور پریس، ناظم دفتر حافظ اشفاق احمد محمدی، شاہد فیضی اور ان کے رفقائے کار کی کوششوں سے انتہائی قلیل وقت میں مالیگاؤں، ناسک، ناندیڑ،احمد نگر، اورنگ آباد وغیرہ کے اہل خیر حضرات کے تعاون سے انسانیت کی خدمت کے لیے قابل قدر کام کیا گیا۔

عنقریب جمعیت کی جانب سے دوسری نقدی ریلیف کا اقدام کیا جائے گا۔

صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کے ناظم اعلیٰ حافظ عنایت اللہ محمدی نے مخیران کے تعاون کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے صوبائی جمعیت کی دیگر اکائیوں اور اہل خیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.