ETV Bharat / state

Registration at Schools in Aurangabad اورنگ آباد کے اسکولوں میں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے - رائٹ ٹو ایجوکیشن ایکٹ کے تحت اسکولوں میں داخلہ

اورنگ آباد کے اسکولوں میں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، اسکول انتظامیہ نے رجسٹریشن کی تاریخ میں 17 مارچ تک توسیع کردیا ہے تاکہ بچے اپنا رجسٹریشن باآسانی کرسکیں۔ Registration process is underway in Aurangabad schools

اورنگ آباد کے اسکولوں میں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے

author img

By

Published : Mar 3, 2023, 11:34 AM IST

حیدرآباد: رائٹ ٹو ایجوکیشن ایکٹ (RTE) کے تحت ضلع اورنگ آباد کے تمام اسکولوں میں تعلیمی سال 2023-24 کیلئے مفت رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے، والدین اپنے بچوں کا رجسٹریشن مفت کرا سکتے ہیں، اس بات کی اطلاع اورنگ آباد ضلع پریشد محکمہ تعلیم کے افسران نے دی ہے، انہوں نے کہا رائٹ ٹو ایجوکیشن (آرٹی ای) کے تحت پرائیویٹ پرائمری اسکولوں میں 25 فیصد نشستوں پر پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے معاشی طور پر کمزور طبقات کے بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے، تاکہ غریبوں کے بچّے بھی اچھی تعلیم حاصل کرسکیں۔ آرٹی ای کے ذریعے پرائیویٹ اسکولوں میں آن لائن داخلے کا عمل جلد شروع ہوگا۔

اورنگ آباد کے تمام سرکاری اسکولوں میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 فروری تھی، تاہم تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے گزشتہ کئی دنوں سے رجسٹریشن کا عمل تاخیر کا شکار تھا جس کے بعد اسکول انتظامیہ نے رجسٹریشن کی تاریخ میں 17 مارچ تک کا اضافہ کردیا ہے، تاکہ بچے اپنا رجسٹریشن باآسانی کرسکیں۔

مزید پڑھیں:

ضلع محکمہ تعلیم نے بچوں کے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے آدھار کارڈ بنوا لیں تاکہ ان کے داخلے میں کسی بھی قسم کی دشواریوں کا سامنا کرنا نہیں پڑے۔ محکمہ تعلیم نے بتایا کہ اس سال ضلع کے 547 اسکولوں نے رائٹ ٹو ایجوکیشن کے تحت اپنی اسکول کا رجسٹریشن کرایا ہے، جس میں 4 ہزار 70 طلباء کو مفت داخلہ دیا جائے گا، والدین کی طرف سے درخواست فارم بھرنے کے بعد، ان کے کاغذات کی جانچ ایجوکیشن آفیسر کی سر براہی میں کی جائے گی۔ اسکول میں دستاویزات کی تصدیق نہیں ہوگی۔ والدین کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ آن لائن بھری گئی فارم میں معلومات غلط نہیں ہونی چاہیے ،بچے کا آدھار کارڈ داخلے کے کچھ دنوں بعد ہی اسکول میں جمع کرانا ہوگا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.