ETV Bharat / state

جھار کھنڈ نتائج سے بی جے پی کے غرور کا سر نیچا - کانگریس

جھارکھنڈ میں کانگریس اور اس کی ہمنوا سیاسی جماعتوں کی شاندار کامیابی کا مہاراشٹر کی برسر اقتدار مہا وکاس اگھاڑی نے استقبال کرتے ہوئے جھارکھنڈ نتائج کو بی جے پی کے غرور کا سر نیچا ہونے سے موازنہ کیا۔

رکن اسمبلی نواب ملک
رکن اسمبلی نواب ملک
author img

By

Published : Dec 23, 2019, 11:25 PM IST

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ترجمان و رکن اسمبلی نواب ملک نے کہا کہ جھارکھنڈ کی عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی بھگوا سیاسی پارٹی کا گھمنڈ توڑ دیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے کہا کہ مودی اور امت شاہ کی ہٹ دھرمی نے جمہوریت کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے اور عوام نے بی جے پی کے خلاف اپنی رائے دی۔

جبکہ شیوسینا ترجمان منیشا کائنڈے نے کہا ہے کہ 'بی جے پی نے جھارکھنڈ کے انتخابات کے دوران این آر سی اور دوسرے جذباتی نعرے لگائے تھے لیکن قابل مبارکباد ہیں جھارکھنڈ کی عوام جنہوں نے اسے رد کرتے ہوئے غیر بی جے پی سیاسی جماعتوں کے حق میں اپنے جمہوری حق کا استعمال کیا۔

مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی و کانگریس رہنما پرتھوی راج چوہان نے جھارکھنڈ میں کانگریس کی شاندار کامیابی پر اظہا ر خیال کرتے ہوئے کہا کہ 'امت شاہ کا شہریت ترمیمی قانون والا فارمولا اہل جھارکھنڈ نے مسترد کر دیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک کی عوام کا اب بی جے پی سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.