ETV Bharat / state

Raza Academy سویڈن بار بار قرآن سوزی کرکے کروڑوں مسلمانوں کو مشتعل کررہا ہے

سویڈن میں مسجد کے سامنے عین عیدالضحیٰ کے دن مسلمانوں کو مشتعل کرنے کے لئے جس طرح قرآن مقدس کو نذر آتش کیا گیا جس کے خلاف آج ممبئی کی مینارہ مسجد کے سامنے زبردست احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں سب سے پہلے قاری مفتی محمد نورالحسن علیمی نے قرآن مقدس کی تلاوت کی۔

سویڈن بار بار قرآن سوزی کرکے کروڑوں مسلمانوں کو مشتعل کر رہا ہے

author img

By

Published : Jul 4, 2023, 3:08 PM IST

سویڈن بار بار قرآن سوزی کرکے کروڑوں مسلمانوں کو مشتعل کر رہا ہے

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں احتجاج کے دوران سعید نوری نے سویڈن حکومت کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ سویڈن اپنی حرکتوں سے باز آجائے کیوں کہ مسلمان اپنی جان سے زیادہ قرآن کریم سے محبت کرتے ہیں اس کی بے حرمتی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔ نوری نے مسلم ممالک سے اپیل کی ہے کہ بار بار سویڈن ایسی حرکتوں کو دہرا رہا ہے اس کے باوجود ہم سخت اقدامات نہیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے اسلام دشمن طاقتیں ہمیشہ مسلمانوں کو مشتعل کرنے کے لئے کبھی ناموس رسالت پر حملہ آور ہوتی ہیں تو کبھی قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کرتی ہیں۔

لہٰذا سربراہان مملکت اسلامیہ سے رضا اکیڈمی مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرے اور گستاخِ قرآن ملزم سالوان مومیکا کو پھانسی دے۔ نوری نے یہ بھی کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے مذہب اسلام اور مسلمانوں کو نشانہ بناتی ہیں اور ان کی مذہبی کتابوں کی توہین کرتے ہیں، دن بدن بڑھتے ہوئے اس سلسلہ پرروک لگنا عالمی سطح پر ضروری ہے نائب صدر آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء خلیل نوری نے یہ بھی کہا کہ جس طریقے سے لوگ یورپی ممالک میں مسلمان ہو رہے ہیں قرآن کریم سے قریب آ رہے ہیں۔ یہود و نصاری بڑھتی ہوئی اسلام مقبولیت سے خائف ہیں اسی لئے وہ اس طرح کی اوچھی حرکت پر اُتر آئے ہیں اور قرآن پاک کی بے حرمتی کر رہے ہیں جسے مسلمان کبھی بھی برداشت نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:NCP Crisis بھتیجے کی چاچا سے پارٹی چھیننے کی کوشش، شرد پوار نے پرفل اور سنیل کو پارٹی سے نکالا

آخر میں سعید نوری نے اسلامی ممالک کے سربراہان سے بلخصوص او آئی سی سے اپیل کی ہے کہ وہ سویڈش مصنوعات کا بائیکاٹ کریں وہاں کے بنائے ہوئے تمام سامانوں کو مارکیٹ سے اُٹھا کر باہر پھینکے تاکہ یہ اسلام دشمن ملک سویڈن کے ہوش ٹھکانے آئے۔ مولانا امان اللہ نوری رضوی نے بھی عظمت قرآن زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے سخت کارروائی کی مانگ کی اور آخر میں مولانا خلیل الرحمٰن نے دعا کی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور سب لوگوں نے سویڈن حکومت اور ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کرتے ہوئے عظمت قرآن کا نعرہ لگایا اور کہا کہ ہم قرآن مقدس کی توہین ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.