ETV Bharat / state

Indo China Clash ممبئی میں چین کے خلاف رضا اکیڈمی کا احتجاج - چین کے خلاف رضا اکیڈمی کا احتجاج

ممبئی کی تاریخی مسجد مینار مسجد کے پاس اپنے ہاتھوں میں چین مخالف بینر لے کر رضا اکیڈمی کے کارکنان نے چین کے خلاف نعرے بازی کی۔کارکنان کا کہنا ہے کہ چین جب تک بھارت کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث رہیگا ہم اسی طرح اسکے خلاف مظاہرہ کرتے رہیں گے ۔Raza Academy protest against China

رضا اکیڈمی کا احتجاج
رضا اکیڈمی کا احتجاج
author img

By

Published : Dec 13, 2022, 7:31 PM IST

ممبئی میں رضا اکیڈمی نے آج جنوبی ممبئ کے بھنڈی بازار علاقے کی تاریخی مسجد مینارہ مسجد کے پاس چین کے خلاف مظاہرہ کیا۔ رضا اکیڈمی کے صدر سعید نوری نے کہا ہے چین مسلسل بھارت کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے اس لیے چین کے خلاف مکمل بائیکاٹ ہونا چاہیے۔ چین کی بنی اشیاء کا بائیکاٹ ہونا چاہیے۔Raza Academy protest against China

رضا اکیڈمی کا احتجاج

ممبئی کی تاریخی مسجد مینار مسجد کے پاس اپنے ہاتھوں میں چین مخالف بینر لے کر رضا اکیڈمی کے کارکنان نے چین کے خلاف نعرے بازی کی۔کارکنان کا کہنا ہے کہ چین جب تک بھارت کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث رہیگا ہم اسی طرح اسکے خلاف مظاہرہ کرتے رہیں گے ۔ ننھے بچوں کے ہاتھوں میں موجود اس بینر میں چین کے ذریعے کی گئی کرتوتوں کا ذکر ہے۔ چین کے ذیعے توانگ میں ہونے والے حملے کو لیکر رضا اکیڈمی کے صدر سعید نوری نے کہا کہ اگر ہمارے فوجیوں کو ہلکی سی بھی خراش آئے گی تو ہمیں تکلیف محسوس کرنا ہوگا کیونکہ ہمارے فوجی ہیں جو ہمارے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کی بازی لگانے کو تیار رہتے ہیں۔ چین کے ذریعے یہ حرکت ناقابل برداشت ہے۔
حکومت کے ذریعے چین کے خلاف دیئے گئے بیان کو لیکر سعید نوری نے کہا ہے کہ حکومت بیان بازی کے بجائے چین کے خلاف کاروائی کرے ۔اگر حکومت چین کے خلاف کارروائی کرتی ہے تو یقینا چین کے فوجی اس طرح کی واردات کو دوبارہ نہیں کرینگے اور نہ ہی وہ بھارت کے فوجیوں پر حملہ کرنے کئی ہمت کرینگے۔انہوں نے کہا کہ اگر چینی فوجی اس طرح کی حرکت کریگی تو ہم اسی طرح سے سے چین کے خلاف مظاہرہ کرتے رہیں گے اور چینی اشیاء کا بائیکاٹ کرتے رہیں گے جب تک چین اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ جاتا چین ہمارے فوجیوں پر مظالم ڈھا رہا ہے ہے اور ہم یہاں ان کی اشیاء کی نمائش کی اجازت کیسے دے سکتے ہیں؟

مزید پڑھیں:China Statement on Border Clash سرحد پر فوجیوں کے تصادم کے بعد چین کا بیان سامنے آیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.