ETV Bharat / state

'کسانوں کے احتجاج کے پیچھے پاکستان اور چین کا ہاتھ' - کسان تحریک کا 14 واں دن

بی جے پی کے سینئر رہنما و مرکزی وزیر راؤ صاحب دانوے نے مہاراشٹر کے ضلع جالنہ کے تكلی کولتے گاؤں میں کسانوں سے متعلق ایک بیان دیا ہے۔

raosaheb-danve-makes-controversial-remark-against-farmers
'کسانوں کے احتجاج کے پیچھے پاکستان اور چین کا ہاتھ'
author img

By

Published : Dec 9, 2020, 8:17 PM IST

مرکزی وزیر راؤ صاحب دانوے نے کہا ہے کہ دہلی میں جو کسان احتجاج چل رہا ہے۔ اس کے پیچھے چین اور پاکستان کا ہاتھ ہے۔ کسانوں کو اس بارے میں سوچنا چاہیے۔

راؤصاحب دانوے نے کہا کہ کسانوں کے احتجاج کے پیچھے چین اور پاکستان کا ہاتھ ہے۔ انہی ممالک نے سی اے اے کے نام پر مسلمانوں کو بھڑکایا تھا۔ لیکن ایک بھی مسلمان دوسرے ممالک نہیں گیا۔ اور یہ لوگ اپنے مقصد میں ناکام ہوگئے۔ پھر اب یہ کسانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔اس سے متعلق کسانوں کو سوچنا چاہیے ۔

راؤصاحب دانوے جالنہ کے تكلی کولتے گاؤں میں ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔

'کسانوں کے احتجاج کے پیچھے پاکستان اور چین کا ہاتھ'

اب دیکھنا یہ ہے کہ راؤصاحب دانوے کے بیان پر اپوزیشن کا کیا رد عمل ہوگا۔

آج کسان تحریک کا 14 واں دن ہے۔ لیکن کسانوں سے ملاقات میں وزیر داخلہ امت شاہ نے یہ بات واضح کردی کہ زرعی قوانین کو کسی بھی حالت میں واپس نہیں لیا جائے گا۔لیکن ایم ایس پی معاملات پر نیا بل لایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.