راج ٹھاکرے کو ای ڈی دفتر طلب کرنے پر ایم این ایس کارکنان نے احتجاج کیا وہیں پولیس نے انہیں گرفتار بھی کیا۔
ای ڈی آفس راج ٹھاکرے کی اہلیہ شرمیلا ٹھاکرے اور بیٹی اروشی ٹھاکرے بھی ای ڈی آفس پہنچیں۔
واضح رہے کہ ای ڈی دفتر کے باہر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ۔ ممبئی کے ایم آر اے مارگ پولیس اسٹیشن، دادر ، مرین ڈرائیو تک دفعہ 144 نافذ کی گئی۔
راج ٹھاکرے کو ای ڈی نے کوہ نور بلڈنگ معاملے کی پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی آفس طلب کیا تھا۔