ETV Bharat / state

وزیراعظم مودی پر راج ٹھاکرے کی نکتہ چینی - ممبئی

مہاراشٹر نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو جھوٹ کا پلندا قرار دیا اور کہا کہ 'مودی کا شمار دنیا کے سب سے بڑے پھیکو انسان میں ہوتا ہے'۔

raj thackerey
author img

By

Published : Apr 6, 2019, 11:58 PM IST

ممبئی کے شیواجی پارک میدان میں گڑی پاڑوا کے موقع پر ایک جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے ایم این ایس کے سربراہ نے کہا کہ گذشتہ پانچ برسوں سے نریندر مودی صرف جھوٹ بول رہے ہیں چاہے وہ فضائی حملہ ہو یا پھر حکومت کی کوئی پالیسی ہو نیز اچھے دن آنے والے کا نعرہ دینے والے نریندر مودی نے ہر بھارتی شہری کے اکاونٹ میں پندرہ لاکھ روپیہ جمع کیے جانے کے معاملے میں بھی ملک کے عوام کو بے وقوف بنایا۔

ایم این ایس کے سربراہ نے کہا کہ چاہے روزگار کا معاملہ ہو، چاہے میک ان انڈیا کا معاملہ ہو چاہے کوئی اور ملکی یا ریاستی معاملہ ہو مودی نے اپنی لچھے دار تقریروں سے عوام کو بیوقوف بنایا ہے۔

نوٹ بندی کا تذکرہ کرتے ہوئے راج ٹھاکرے نے کہا کہ نوٹ بندی کے سبب سو سے زائد افراد اپنی جان گنوا بیٹھے جبکہ ساڑھے چار کروڑ افراد کو نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑا اور اربوں روپے کا صنعتی نقصان کا ملک کو سامنا کرنا پڑا ۔

عوامی جلسہ میں راج ٹھاکرے نے وزیر اعظم نریندر مودی کا جموں و کشمیر کا ایک ویڈیو بھی دکھلایا جس میں وزیر اعظم کو فوجیوں سے پرتپاک انداز سے ملتے ہوئے دکھلایا گیا ہے اس تعلق سے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ایک جانب تو فوجیوں سے انتہائی جذباتی انداز سے ملاقات کرتے ہیں لیکن وہی فوجی جب شدت پسندوں کو نشانہ بناتے ہیں اور پاکستانی فوج کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو ان کے خلاف مقدمات درج کیے جاتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت کے پانچ برس کا دور اقتدار صرف ایک پاپ کا گھڑا ثابت ہوا اور ان ایام میں مودی نے کسی بھی اخباری کانفرنس سے خطاب نہیں کیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں یہ علم تھا کہ اگر وہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے تو اخباری نمائندے ان پر ایسے سوالات کی بوچھار کر دیں گے جس کا جواب دینا ان کے لیے ناممکن ہو گا۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.