ETV Bharat / state

Abu Asim Azmi Slammed Raj Thackeray: مسلمانوں کے صبر و تحمل سے مھاراشٹر میں فساد کی سازش ناکام: ابوعاصم اعظمی

author img

By

Published : May 13, 2022, 9:22 AM IST

ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ملک میں توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم سے لے کر مذہبی پیشوا کے خلاف توہین کا ارتکاب کر نے والے مرتکبین پر یو اے پی اے ایکٹ نافذ کر کے ان پر مقدمہ قائم کیا جائے کیونکہ اس سے ہی ریاست اور ملک کا ماحول خراب ہوتا ہے اس پر قدغن لگانے کے لیے ایسے شرپسندوں پر کارروائی ضروری ہے۔ Abu Asim Azmi on Maharashtra Conspiracy

مسلمانوں کے صبر و تحمل سے مھاراشٹرا میں فساد کی سازش ناکام : ابوعاصم اعظمی

ممبئی: ممبئی مراٹھی پترکار سنگھ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ریاست میں لاؤڈاسپیکر اور اذان تنازع کے سبب فساد برپا کر نے کی جو سازش رچی گئی تھی مسلمانوں نے اسے صبر وتحمل سے ناکام بنادیا کیونکہ شرپسندوں نے تو مسلمانوں کے سامنے کیا کیا نہیں کیا ہنومان چالیسا سے لے کر دیگر شرپسندی کا بھی مظاہرہ کیا گیا لیکن مسلمانوں نے قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ان شرپسندوں کی سازش کو ناکام بنایا ہے اس لئے مسلمان قابل ستائش ہے۔ ہنومان چالیسا یا پوجا پاٹ کی جگہ مندر ہوتی ہے لیکن فساد اور فتنہ پیدا کر نے کے لیے مسجدوں کے سامنے شرپسندوں نے اشتعال انگیزی اور شرانگیزیاں کی تھیں مسلمان اس پر بھی خاموش رہے لیکن اب مسلمانوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے وہ بزدل نہیں ہے لیکن قانون کی بقا ء کے لیے پرامن ہے اس لئے ایسے شرپسندوں پر کارروائی ضروری ہے اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو عمل کا ردعمل بھی ہونا فطری ہے۔ Raj Thackerays call to remove loudspeakers from Mosques

انہوں نے کہا کہ ملک میں توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم سے لے کر تمام مذہبی پیشوا کے خلاف توہین کا ارتکاب کر نے والے مرتکبین پر یو اے پی اے ایکٹ نافذ کر کے ان پر مقدمہ قائم کیا جائے کیونکہ اس سے ہی ریاست اور ملک کا ماحول خراب ہوتا ہے اس پر قدغن لگانے کے لیے ایسے شرپسندوں پر کارروائی ضروری ہے۔ ملک کے حالات انتہائی خراب ہیں ملک میں بلڈوزر کی سیاست جاری ہے شاہین باغ میں کارروائی کی گئی یوپی میں تو بلڈوزر کی سیاست عام ہے اس سے ہر کوئی خوفزدہ ہے عوام کو اس کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہئے مہاراشٹر میں جس طرح سے ایک سیاسی پارٹی لاؤڈاسپیکر کے مسئلہ پر سیاست کر رہی ہے اس نے پہلے جھنڈے کا رنگ تبدیل کیا اور اب اذان اور لاؤڈاسپیکر پر شرانگیزیاں کر رہی ہے۔ Abu Asim Azmi on Raj Thackeray

ابوعاصم اعظمی نے راج ٹھاکرے کے خلاف جلد از جلد کیس درج کر کے اسے جیل بھیجنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسی کے سبب ریاست ہی نہیں بلکہ ملک کے حالات خراب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راج ٹھاکرے نے اتر بھارتیوں پر مظالم ڈھائے کئی مزدورں کو تشدد کانشانہ بنایا گیا لیکن اب تک ان پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی کیس درج ہے لیکن کارروائی نہیں کی جارہی ہے میں سرکار سے یہ سوال کرنا چاہتا ہوں کہ راج ٹھاکرے پر ان معالات میں کارروائی کیوں نہیں کی جارہی ہے اور کارروائی میں تامل اور تاخیر کیوں برتا جارہا ہے انہیں گرفتار کر کے جیل بھیجا جائے۔ Maharashtra Conspiracy

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.