ETV Bharat / state

ممبئی: بارش کے بعد معمولات زندگی بحال

گذشتہ دو دنوں سے موسلا دھار بارش سے بے حال ہوئی ممبئی اب آہستہ آہستہ پٹری پر لوٹ رہی ہے۔

ممبئی میں بارش کے بعد معمولات زندگی بحال
author img

By

Published : Sep 5, 2019, 11:33 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 12:31 PM IST

دو دنوں سے جاری بارش کے بعد ممبئی کی سڑکوں اور ریل لائنز پر پانی کم ہونا شروع ہوگیا ہے اور لوکل ٹرین سروس شروع ہوگئی ہے۔

لیکن بھاری بارش کا انتباہ کو دیکھتے ہوئے ممبئی تھانے اور کونکن علاقے میں آج اسکول اور جونیئر کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ویسٹرن ریلوے لائنز کل رات سے ہی شروع ہوگئی تھی اور ابہاربر لائن پر بھی سروس شروع ہوگئی ہے۔

سینٹرل لائن پر بھی لوکل ٹرین سروس شروع ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ بھاری بارش کی وجہ سے بدھ کے روز کرلا سے کلیان روٹ اور چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنل سے گورگاؤں روٹ پر نقل وحمل بند کردیا گیا تھا۔

وہیں دادر برج علاقے میں پھنسے 243 لوگوں کو این ڈی آر ایف کی ٹیم نے بچایا تھا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹے میں تیز بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ایجنسی کے مطابق یہاں کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 25 اور کم سے کم 23 ڈگری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 12:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.