ETV Bharat / state

ممبئی میں بارش تھم گئی! - مہاراشٹر

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں گذشتہ چند روز سے جاری موسلادھار بارش تھم گئی ہے جس سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے لیکن 4 جولائی کو محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر موسلادھار بارش ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔

rain
author img

By

Published : Jul 3, 2019, 7:34 PM IST

محکمہ موسمیات کے مطابق ممبئی میں گذشتہ 44 برسوں میں 24 گھنٹوں میں ہونے والی بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موسلادھار بارش کے سبب 52 پروازوں کو منسوخ کیا گیا جبکہ شہر و مضافات کے 54 راستے بری طرح سے خراب ہو گئے ہیں۔

ممبئی کے مغربی مضافات میں واقع ملاڈ علاقے میں ایک رہائشی عمارت کے احاطے کی دیوار اچانک منہدم ہونے کی وجہ سے 24 افراد ہلاک اور 119 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اس حادثے کے بعد 23 افراد کو علاج کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی جبکہ 72 افراد اب بھی زیر علاج ہیں۔

میونسپل ایڈیشنل کمشنر اشوینی جوشی نے کہا کہ 'ریاستی حکومت نے ہلاک شدگان کے ورثاء کو پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ اتنی ہی رقم میونسپل انتظامیہ نے بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔'

ممبئی کے سانتاکروز علاقے میں 375.2 ایم ایم اور بوریولی،گھاٹکوپر، چمبور، پوائی میں بالترتیب 380، 380، 420، 402 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ کرلا کالینہ اور واکولہ میں ایئرانڈیا اور پولیس کالونی کو خالی کرادیا گیا ہے۔ بحریہ کے جوانوں نے موسلادھار بارش کے دوران لوگوں کی مدد کی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.