ETV Bharat / state

ممبئی: فٹکہ گینگ کے خلاف ریلوے پولیس کی کارروائی مہم تیز

محکمۂ ریلوے اور پولیس نے ان دنوں ممبئی کی لوکل ٹرین کے مسافروں کو ان کے موبائل فون اور پرس کو لیکر الرٹ جاری کیا ہے۔ کیونکہ ان دنوں لوکل ٹرین کے دروازے پر کھڑے ہونے والے مسافر اس گینگ کا بآسانی شکار ہوجاتے ہیں، جو ریلوے پٹری کے کنارے بڑی مستعدی سے اس طرح کی واردات کو انجام دیتے ہیں۔ محکمۂ آر پی ایف اب ان علاقوں پر خصوصی نظر رکھ رہی ہے۔

Railway police intensifies operation against Fatka gang
فٹکہ گینگ کے خلاف ریلوے پولیس کی کارروائی مہم تیز
author img

By

Published : Sep 1, 2021, 7:06 PM IST

روزانه لوکل ٹرین سے ممبئی اور مضافاتی علاقوں کے لئے 70 لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں۔ کورونا کے سبب یہ تعداد کم ہوسکتی ہے لیکن محکمۂ ریلوے اور آر پی ایف ان دنوں اس گینگ کو لےکر فکرمند ہے جو ریلوے پٹریوں کے کنارے کھڑے ہوکر لوکل ٹرین میں دروازے پر کھڑے ہونے والوں پر حملہ کرکے ان کے موبائل فون اور پرس یا دوسرا سامان جو وہ ہاتھ میں لئے رہتے ہیں، اسے چھین لیتے ہیں۔

ویڈیو

یہ وارداتیں ممبئی سے متصل علاقے سیوڑی، وڈالا اور گوونڈی جیسے علاقوں میں روزانہ پیش آتے ہیں۔ یہ علاقے ریلوے پٹریوں سے متصل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مہاراشٹر میں مندروں کو کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی کا احتجاج

ریکارڈ کے مطابق سنہ 2019 میں اس گینگ کے خلاف 519 معاملے درج ہوئے۔ جنوری سے مارچ 2020 تک 70 معاملے درج کئے گئے اور اس طرح سے ہر مہینے 25 معاملات سامنے آرہے ہیں۔ سینٹرل ریلوے نے وڈالا، جی ٹی بی نگر، کنگ سرکل، ماہم، کوپرکھیرنے، ڈومبیولی، تھانے، ناہور اور ٹھاکرلی سمیت کئی جگہوں پر ایسے جوانوں کو تعینات کیا ہے، جو اب اس گینگ اور اس طرح کی واردات پر نظر رکھیں گے۔ ان کے خلاف کارروائی کے لئے ہمہ وقت تعینات رہیں گے تاکہ اس طرح کی وارداتوں میں کمی آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.