گزشتہ شب اورنگ آباد کے مضافات میں بے موسم بارش Unseasonal Rain اور ژالہ باری نے کسانوں کی سال بھر کی محنت پر پانی پھیر دیا۔ اس بارش کی وجہ سے ربیع کی فصلیں برباد ہوئیں Unseasonal Rain Destroyed Crops جس سے کسانوں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔
کسانوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ بے موسم برسات سے فصلوں کی نقصان بھرپائی کی جائے۔
اورنگ آباد ضلع کے مضافات ویجاپور تعلقہ کے متعدد دیہاتوں میں بجلی اور گھن گرج کے ساتھ ژالہ باری ہوئی جس میں سینکڑوں ایکڑ رقبے پر کھڑی کپاس اور باجرہ کی فصلیں تباہ ہوگئی۔
محض پانچ منٹ کی اس ژالہ باری نے کسانوں کی سال بھر کی محنت پر پانی پھیر دیا۔
فصلوں کی تباہی کو لے کر کسان طبقہ شدید صدمے میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قرض لے کر انہوں نے کھیتی کی لیکن فصل کاٹنے سے پہلے ہی آسمانی قہر نے سب کچھ برباد کردیا۔