تحریک اوقاف نے کہا کہ موجودہ وقف وزیر سنجیدہ نہیں ہیں اسی لیے وہ مہاراشٹر وقف کا دفتر ممبئی منتقل کرنا چاہتے ہیں ساتھ ہی تحریک اوقاف نے الزام لگایا ہے کہ وقف کی اہم فائلیں ممبئی منتقل کی گئی ہیں۔
مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کو فعال اور سرگرم کرنے کے معاملے میں موجودہ وقف منسٹر سنجیدہ نہیں ہیں اسی لیے انہوں نے بورڈ کے صدر دفتر کی منتقلی کا شوشہ چھوڑا ہے، اس طرح کا الزام تحریک اوقاف کے صدر شبیر انصاری نے لگایا ہے۔
وقف امور کے معاملے میں حکومت کو متوجہ کرنے کے لیے ریاست گیر سطح پر تحریک چلانے کا انتباہ بھی تحریک کی جانب سے دیا گیا۔
اورنگ آباد میں تحریک اوقاف نے پریس کانفرنس میں وقف کے موجودہ سی ای او کی تقرری پر سوال اٹھایا اور کہا کہ بورڈ اسی وقت کام کر سکتا ہے جب اس میں عملے کی تقرری ہوگی۔
ممبئی: لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود ہوٹلز میں گراہکوں کی کمی
تحریک اوقاف نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بورڈ کی فعال کارگردگی کے لیے کم از کم آٹھ سو لوگوں کی تقرری کو یقینی بنایا جائے اس کے علاوہ چیریٹی کمشنریٹ کی طرز پر بورڈ کا کام کاج یقینی بنایا جائے۔
تحریک اوقاف نے وقف فائلوں کی ممبئی منتقلی پر بھی سوالات اٹھائے اور الزام عائد کیا کہ وقف بورڈ جیسے خود مختار ادارے کو دانستہ طور پر مفلوج بنایا جا رہا ہے