ETV Bharat / state

اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت کاموں کے معیار کی قلعی کھل گئی

author img

By

Published : Jun 9, 2021, 12:43 AM IST

اورنگ آباد اسمارٹ سٹی پروجیکٹ (Aurangabad Smart City project) کے تحت کئے گئے کام ایک ہی بارش میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے جس سے اس پروجیکٹ کے کاموں کے معیار کا ندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

اورنگ آباد اسمارٹ سٹی پروجیکٹ
اورنگ آباد اسمارٹ سٹی پروجیکٹ

مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں 'اسمارٹ سٹی پروجیکٹ(Smart City project)' کے تحت کئی کام کئے جا رہے ہیں جِن میں سے شہر کی کھام ندی پر بارہ پّلہ دروازے کے بریج پر لوہے کی ریلنگ نصب کی گئی تھی لیکن گزشتہ شب تیز بارش کے بعد ریلینگ تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی اور اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت کاموں کی قلعی کھل گئی۔

اورنگ آباد اسمارٹ سٹی پروجیکٹ

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن(Aurangabad municipal corporation) کے زیر انتظام اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر کو خوبصورت بنانے کی کوشش میں کتنی سچائی ہے اس بات کا اندازہ بارش سے ہونے والے نقصان سے لگایا جا سکتا ہے۔

شہر کی کھام ندی پر بارہ پّلہ دروازے کے بریج پر لوہے کی ریلنگ نصب کی گئی تھی لیکن یہ ریلنگ بارش کو برداشت نہیں کر سکی اور ٹوٹ گئی چونکہ یہ واقعہ رات دیر پیش آیا اس لیے کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس معاملے میں ری پبلکن سینا نے میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر آستا کمار پانڈے سے پورے معاملے کی جانچ کا مطالبہ کیاہے۔

سینا کا الزام ہے کہ بدعنوانی کے چلتے ناقص کام کیا گیا جو پہلی بارش بھی برداشت نہیں کرسکا۔

واضح رہے سینکڑوں برس پرانے پل کے قدیم حفاظتی بریج اپنی جگہ صحیح سلامت ہیں جبکہ چند روز پہلے نصب ریلنگ تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.