ETV Bharat / state

پونے: کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ - پونے میں کورونا

پونے میں کورونا وائرس کے 1288 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 869 ہوگئی ہیں۔

پونے میں کورونا کے مزید  معاملات درج
پونے میں کورونا کے مزید معاملات درج
author img

By

Published : Jul 6, 2020, 10:01 AM IST

محکمہ صحت کے ایک سینیئر افسر نے اتوار کو بتایا کہ مہاراشٹر کے پونے ضلع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ایک ہی دن میں 1،288 نئے کورونا کیسز درج کیے گئے، جس کے ساتھ ہی مجموعی تعداد 28،599 ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ مزید 16 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 869 ہوگئی۔ ہسپتالوں سے مجموعی طور پر 420 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا۔

عہدیدار نے بتایا ، "نئے 1،288 کیسز میں سے 803 پونے میونسپل کارپوریشن (پی ایم سی) کے تحت منسلک علاقوں سے ہیں، جبکہ 396 کیسز پمپری چنچواڈ سے ہیں۔" پی ایم سی کے تحت معاملات کی کل تعداد اب 21،391 ہے جبکہ اس کے بعد پمپری چنچواڈ میں یہ کل تعداد 4،794 ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.