ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں مراٹھا ریزرویشن کو لے کر طلبا و طالبات نے کرانتی چوک علاقے میں احتجاجی دھرنا دیا۔ دھرنے کے دوران نوجوانوں نے مرکزی اور ریاستی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا ہے کہ نوجوان سرکاری نوکریوں کے لیے منتخب تو ہورہے ہیں لیکن انھیں نوکری نہیں دی جا رہی ہے۔
احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے مراٹھا ریزرویشن کو لے کر عوام سے جو بھی وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے ہیں اور حکومت مراٹھا ریزرویشن کو لے کر لاپرواہی برت رہی ہے۔ اِس لیے ریزرویشن کا مدعا عدالت میں چل رہا ہے۔ سرکاری نوکریوں کے لیے مراٹھا سماج کے نوجوان کا سلیکشن تو ہو رہا ہے لیکن انھیں نوکریوں پر نہیں رکھا جا رہا ہے۔
احتجاج کے دوران مراٹھا طلبہ نے وزیر اعظم نریندر مودی شرد پوار اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سمیت اشوک چوہان کے بینرز پر لگی فوٹو لگا کر اُس پر غلط کا نشان بنایا اور اپنا احتجاج درج کرایا۔
احتجاج کے دوران مراٹھا سماج کے طلبہ کی پولیس سے نوک جھونک بھی ہوئی جس کے بعد پولیس نے کچھ احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو اپنی حراست میں لیا اور گاڑی میں بیٹھا کر کرانتی چوک پولیس اسٹیشن لے گئے۔