ETV Bharat / state

مالیگاؤں: وسیم رضوی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

ملک بھر میں اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق صدرنشین وسیم رضوی کے قرآن مخالف بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ وہیں مہاراشٹرا کے مالیگاؤں میں بھی بڑا قبرستان سے وسیم رضوی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا گیا۔

Malegaon: Protest against Wasim Rizvi
مالیگاؤں: وسیم رضوی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ
author img

By

Published : Mar 19, 2021, 10:44 PM IST

وسیم رضوی کے خلاف آج بعد نماز جمعہ ملک کے متعدد شہروں میں احتجاج کیا گیا۔ وسیم رضوی کے ذریعے سپریم کورٹ میں قرآن کریم کی 26 آیات کو حذف کرنے کی عرضی داخل کرنے کے بعد پورے ملک میں اس حرکت کے خلاف مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر ہے۔ مالیگاؤں میں ایشیاء کا سب سے بڑا قبرستان کہلائے جانے والے بڑے قبرستان کی مین گیٹ پر آج جمعہ کی نماز کے بعد سنی کونسل کے صدر و کارکنان نے وسیم رضوی کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

مالیگاؤں: وسیم رضوی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

بڑا قبرستان سے وسیم رضوی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ جلوس شہر کی اہم شہراہوں سے گزرتا ہوا سٹی پولیس اسٹیشن پہنچا اور وہاں ایڈیشنل ایس پی کی موجودگی میں وسیم رضوی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ (104) 153 اور (A) 295 اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

Malegaon: Protest against Wasim Rizvi
مالیگاؤں: وسیم رضوی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

اس تعلق پر سنی کونسل کے صدر یوسف الیاس نے کہا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے، جہاں تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنے عقیدے کے مطابق زندگی گذارنے کا پورا حق حاصل ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے وسیم رضوی کی درخواست کو منسوخ کرنے کی درخواست کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.