ETV Bharat / state

اورنگ آباد :مراٹھا سماج کو او بی سی زمرے میں شامل کرنے کی مخالفت - مراٹھا سماج کو او بی سی زمرے میں شامل نہیں

ریاست مہاراشٹر اورنگ آباد میں او بی سی طبقات نے ڈویژنل کمشنر کو ایک میمورنڈم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مراٹھا سماج کو او بی سی زمرے میں شامل نہیں کیا جائے ساتھ ہی او بی سی سماج کا مطالبہ ہے کہ ذات کی بنیاد پر او بی سی کا سروے کیا جائے۔

مراٹھا سماج کو او بی سی زمرے میں شامل کرنے کی مخالفت

author img

By

Published : Oct 9, 2020, 4:26 PM IST

مراٹھا سماج کو او بی سی میں شامل کرنے کے معاملے کو لیکر او بی سی طبقات میں تشویش کی لہر ہے، او بی سی طبقات نے اسی بات کو لیکر ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ڈویژنل کمشنر آفس کے روبرو احتجاج کیا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ او بی سی زمرے میں شامل تمام ذاتوں کا سروے ہونا چاہیئے ۔

مراٹھا سماج کو او بی سی زمرے میں شامل کرنے کی مخالفت

اس موقع پر ضلع کلکٹر اور ڈیویژنل کمشنر کے توسط سے ریاستی اور مرکزی حکومت کو میمورنڈم دیا گیا۔ میمورنڈم میں مراٹھا سماج کو اوبی سی زمرے میں شامل نہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔

سکل او بی سی سماج کے رکن رام بھاؤ پینڈکر نے کہا کہ منڈل کمیشن کے حساب سے مہاراشٹر میں او بی سی زمرے میں 400 سے زائد طبقے شامل ہیں۔پورے ملک میں او بی سی زمرے کو 27 فیصد ریزرویشن ملتا ہے لیکن مہاراشٹر میں صرف 19 ایسے میں ایک اور طبقے کے شامل ہوجانے سے او بی سی زمرے میں آنے والے لوگوں کو مزید پریشانی کا سامناکرنا پڑے گا

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مراٹھا سماج کو ریزرویشن دینے کے خلاف نہیں بلکہ انہیں او بی سی زمرے میں شامل کرنے کے خلاف ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.