ETV Bharat / state

Protest Against Inflation in Aurangabad اورنگ آباد میں بڑھتی مہنگائی کو لے کر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج - Aurangabad News

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو لے کر عام آدمی پریشان ہیں، مہنگائی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ اورنگ آباد شہر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا گیا،احتجاج میں شامل خواتین نے کہا ہے کہ جس طرح مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو چوڑیاں بھیجی تھی اسی طرح مہنگائی کو لے کر اورنگ آباد کانگریس خواتین سیل کی جانب سے وزیراعظم کو بارہ درجن چوڑیاں بھیجی جائیں گی۔

مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج
مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : May 26, 2023, 10:56 AM IST

مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں واقع کرانتی چوک علاقے میں کانگریس کی خواتین سیل نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو لے کر مرکزی حکومت کے خلاف اپنا احتجاج درج کیا،مظاہرین نے تھالی کو چمچے سے بچا کر مودی حکومت پالیسیوں کے خلاف اپنا احتجاج درج کروایا۔ اس دوران کانگریس خواتین سیل کی جانب سے پلے کارڈ، گیس سیلنڈر اور بینر لگائے گئے ساتھ ہی گیس سلنڈر کے اوپری حصہ میں بارہ درجن چوڑیاں بھی پہنائی گئی۔

اورنگ آباد ضلع خواتین سیل کی صدر دیپالی مثال کا کہنا ہے کہ جس طرح مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو گیس سیلنڈر کی قیمت میں اضافہ کے بعد چوڑیاں بھیجی تھیں اسی طرح اورنگ آباد کی کانگریس خواتین بھی وزیر اعظم نریندر مودی کو بارہ درجن چوڑیاں بھیج رہی ہیں۔احتجاج کے دوران اورنگ آباد میں کانگریس کارکنان نے ہاتھ میں پلے کارڈ لے کر بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف اپنا احتجاج درج کروایا اور کہا کہ جب تک مہنگائی ختم نہیں ہوگی مختلف انداز میں احتجاج جاری رہیں گے۔

مزید پڑھیں: Protest Against Inflation: بڑھتی مہنگائی پر حکومت کے خلاف احتجاج
احتجاج کے دوران اورنگ آباد کانگریس خواتین سیل کی صدر دیپالی مثال کا کہنا ہے کہ2020 میں کورونا وبا دوران ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا کو بھگانے کے لیے تا لی اور تھا لی بجا کر وبا کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی، اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو ختم کرنے کے لیے تھالی بجائی جا رہی ہے۔ اسی لیے شہر کی کانگریس خواتین نے احتجاج میں حصہ لیا احتجاج کے دوران گیس سیلنڈر کے اوپری حصہ بارہ درجن چوڑیاں بھی لگائی گئی ہیں کیونکہ بی جے پی میں موجود مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کئی سال پہلے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو لے کر سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو ایک درجن چوڑیاں بھیجی تھیں اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے آج مہنگائی تین گنا بڑھ چکی ہے اسی لئے بارہ درجن چوڑیاں وزیراعظم نریندرمودی کو اورنگ آباد ضلع کانگریس خواتین کی جانب سے بھیجی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.