ETV Bharat / state

بھیونڈی: ڈپٹی پولیس کمشنر نے احتجاجی دھرنے کا جائزہ لیا - این آر سی

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل بھیونڈی میں 'سنویدھان بچاؤ سنگھرش سمیتی' کی جانب سے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مسلسل دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

ڈپٹی پولیس کمشنر نے احتجاجی دھرنے کا جائزہ لیا
ڈپٹی پولیس کمشنر نے احتجاجی دھرنے کا جائزہ لیا
author img

By

Published : Feb 2, 2020, 2:37 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 8:37 PM IST

احتجاج میں خواتین اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ شریک ہوئیں اور 'آزادی' کے نعرے لگائے، اس کے علاوہ بزرگ خواتین بھی احتجاج میں شریک رہیں جن کا جوش و جذبہ قابل دید ہے۔

ڈپٹی پولیس کمشنر نے احتجاجی دھرنے کا جائزہ لیا

بھیونڈی کے ڈپٹی پولیس کمشنر راج کمار شندے نے احتجاجی دھرنے کا دورا کیا جہاں انہوں نے خورد و نوش کی اشیاء سمیت اسٹیج، کنٹرول روم اور شامیانہ کا جائزہ لیا۔

دھرنے پر موجود خواتین نے پولیس کمشنر کے استقبال میں 'پولیس زندآباد اور مہاراشٹر زندہ آباد' کے نعرے لگائے۔

Intro:بھیونڈی میں دوسرے دن خواتین کا پرامن احتجاج جاری Body:بھارت کے جنوبی شہر ممبئی سے متصل ایشیا کے مانچسٹر کے طور پر اپنی منفرد شناخت رکھنے والے بھیونڈی میں شہریت ترمیمی قانون،این آر سی اور این آر پی کے خلاف دہلی کے شاہین باغ طرز پر شہر کے ملت نگر کے ایک وسیع میدان میں ہزاروں خواتین کااحتجاجی دھرنادوسرے روز بھی جاری ہے۔ شہر کے کونے کونے سے آئی خواتین پورے جوش جذبہ کے ساتھ مظاہرہ گاہ پر ڈیرہ جمائے ہوئے ہیں۔ خواتین اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ ’آزادی‘کا نعرہ لگارہی ہیں اس احتجاج میں بزرگ خواتین بھی پورے عزم حوصلے اور جوش کے ساتھ ڈٹی ہوئی ہیں۔Conclusion:جمعہ سے شروع ہونے والے اس احتجاج کے پہلے شب سردی کے باوجود سینکڑوں خواتین نے رات بھر یہاں رہ کر اپنا احتجاج درج کروایا ہے۔سنویدھان بچاؤ سنگھرش سمیتی کے زیرِ اہتمام ہونے والے اس احتجاجی دھرنے میں کالج کی طالبہ نے اپنے ہاتھوں میں مربع کی شکل میں ترنگا لکھ کر کھڑی تھیں،ہر ایک کے ہاتھوں میں انگریزی کا ایک حرف لکھا ہوا تھا۔ سنیچر کی دیر شام بھیونڈی کے ڈپٹی پولیس کمشنر راج کمار شندے نے بھیونڈی کے شاہین باغ کا کا دورہ کیا۔انہوں نے شامیانہ کے اندر،اسٹیج،کنٹرول روم اور کھانے پینے کے سامان رکھنے کی جگہوں کا دورہ کیا۔انہوں نے سی سی ٹی وی کیمرہ اور دوسرے الیکٹرونک لوازمات کا جائزہ لیا۔جایزہ لینے کے لئے جب راج کمار شندے اسٹیج پر پہنچے تو خواتین این آر سی اور سی اے اے کے خلاف نعرہ لگارہی خواتین نے پولیس زندہ باد اور مہاراشٹر پولیس زندہ باد کا نعرہ لگا کران کا استقبال کیا۔ڈی سی پی کے پولیس عملہ کے ساتھ ہی تھانہ سے آئے پولیس ٹیم نے بھی ’شاہین باغ‘ کا جائزہ لیا۔

بائٹ : راجکمار شندے ( ڈپٹی پولیس کمشنر بھیونڈی)

Last Updated : Feb 28, 2020, 8:37 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.