ETV Bharat / state

Protest Against BJP in Malegaon: مالیگاؤں میں بی جے پی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Mar 10, 2022, 10:06 AM IST

مالیگاؤں میں ایڈیشنل کلکٹر آفس پر این سی پی کے رہنما آصف شیخ کی قیادت میں بی جے پی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ Protest against BJP by Nationalist Minority Cell

مالیگاؤں میں بی جے پی کے خلاف احتجاج
مالیگاؤں میں بی جے پی کے خلاف احتجاج

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں ایڈیشنل کلکٹر آفس پر راشٹروادی اقلیتی سیل کے زیر اہتمام این سی پی کے رہنما آصف شیخ کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ NCP leader Asif Sheikh protests against BJP

احتجاج کے دوران ای ڈی کے ذریعے کی جانے والی کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ این سی پی کے کارکنان نے بی جے پی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

مالیگاؤں میں بی جے پی کے خلاف احتجاج

اس موقع پر این سی پی رہنما آصف شیخ نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک پر ای ڈی کے ذریعے کارروائی کی گئی اور ان پر جھوٹے مقدمہ درج کرکے جیل میں قید کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 'راشٹروادی کانگریس پارٹی اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور نواب ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے۔' Asif Sheikh on BJP

آصف شیخ نے مزید کہا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی ڈر گئی ہے اس لیے ای ڈی، انکم ٹیکس، سی بی آئی کے ذریعے راشٹروادی کانگریس پارٹی، شیوسینا اور کانگریس پارٹی کے سیاسی رہنماؤں اور کارکنان پر کارروائی کروا رہی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.