ETV Bharat / state

Prophet Muhammad for All Humanity میلادالنبیﷺ کے موقع پر غیرمسلمین کو اسلامی تعلیمات سے واقف کروانے کا عزم

author img

By

Published : Sep 23, 2022, 6:56 PM IST

اس مہم کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے ایڈووکیٹ یوسف ابرہانی نے میڈیا سے مخاطب ہو کر کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں میں اس بات کی شدت سے ضرورت محسوس کی جارہی ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت اور ان کی تعلیمات کو غیر مسلموں میں بھی عام کیا جائے۔ اللہ کے رسولﷺ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تمام برادران وطن کو روشناس کرایا جائے تاکہ منفی طور پر پھیلائے جانے والے پروپیگنڈہ کو ختم کیا جا سکے اور غیر مسلموں میں پھیلنے والی غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے۔ Prophet Muhammad for All Humanity

میلادالنبیﷺ کے موقع پر غیرمسلمین کو پیغمبر اسلام کی تعلیمات سے واقف کروانے کا عزم

ممبئی: (مہاراشٹرا) ممبئی میں سماجی، تعلیمی، سیاسی، صحافتی اور ثقافتی میدانوں میں سرگرم متعدد معروف شخصیات اور تنظیموں نے امسال عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر "پیغمبرِ سب ک لیے" (PropheForAll#)، کے عنوان سے غیرمسلموں کو آپﷺ کی شخصیت اور تعلیمات سے متعارف کروانے کی مہم کا آغاز آج ممبئی پریس کلب میں ہونے والی پریس کانفرنس کے ذریعے کیا۔ اس پریس کانفرنس میں اس مہم کی روح رواں ایڈوکیٹ یوسف ابرہانی کے ہاتھوں اس مہم کے آفیشیل لوگو کا اجراء بھی کیا گیا- اس مہم کا سلسلہ ماہ ربیع الاول کی پہلی تاریخ سے 12 تاریخ تک جاری رہیگا۔ Prophet Muhammad for All Humanity

اس مہم کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے ایڈووکیٹ یوسف ابرہانی نے میڈیا سے مخاطب ہو کر کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں میں اس بات کی شدت سے ضرورت محسوس کی جارہی ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت اور ان کی تعلیمات کو غیر مسلموں میں بھی عام کیا جائے۔ اللہ کے رسولﷺ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تمام برادران وطن کو روشناس کرایا جائے تاکہ منفی طور پر پھیلائے جانے والے پروپیگنڈہ کو ختم کیا جا سکے اور غیر مسلموں میں پھیلنے والی غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس مہم کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ملک میں بھائی چارگی کا فروغ ہو، امن کا ماحول قائم ہو اور ساتھ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا ہو ۔ یوسف ابرہانی نے لوگوں سے اپیل کی کہ خاص طور اپنے غیر مسلم دوست احباب، متعلقین، تنظیموں کے سربراہان اور سماجی زندگی میں کام کرنے والے غیرمسلم ساتھیوں کو اپنے گھروں اور تنظیموں میں میں کھانے کی دعوت پر بلایں اور ان کے سامنے رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات کو عام کریں۔اس مہم کے کور کمیٹی کے رکن اور مشہور سماجی کارکن سعید خان نے کہا کہ مذکورہ مہم کے دوران شہر اور مضافات میں جگہ جگہ غیرمسلم برادران کو ظہرانہ یا عشائیہ پر مدعو کیا جائے گا اور ان کے بیچ رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات کے بارے میں بتایا جائے گا۔

سعید خان نے مزید کہا کہ اس مہم میں خصوصی طور پر پر آی آے ایس، آئی پی ایس افسران، بمبئ کارپوریشن کے افسران اور منترالیہ کے افسران کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا جائے گا۔صابو صدیق کالج پالیٹیکنک کی پرنسپل زیبا ملک نے کہا کہ سوشل میڈیا پر حضور ﷺ کی احادیث مبارکہ اور اسلامی تعلیمات پر ریلز (شارٹ فلمس) کا مقابلہ بھی منعقد کیا جا رہا ہے جس میں سبھی لوگ شرکت کرسکتے ہیں۔ کور کمیٹی کے رکن اور سینئر صحافی جاوید جمال الدین نے کہا کہ اس موقع پر انگریزی، ہندی، مراٹھی اور گجراتی اخبارات کے سینئر صحافیوں اور مصنفین کو عشائیہ پر مدعو کیا جا رہا ہے اور اس کا مقصد اُن کے روبرو نبی کریم کی تعلیمات میں سے بطور خاص سماجیات سے جڑی تعلیمات مثلا حقوق انسانی ، ماحولیات ، خاندانی نظام ، عورتوں کے حقوق وغیرہ کو مسلمان اور برادران وطن کے سامنے لانا ہے تا کہ غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جاسکے ۔

یہ بھی پڑھیں:Dussehra Rally in Shivaji Park شیوسینا کی دونوں اکائیوں کو شیواجی پارک میں دسہرہ ریلی کی اجازت نہیں ملی

مہم کے ایک اہم رکن فرید خان نے کہا کہ ہم غیر مسلم شعراء کا ایک نعتیہ مشاعرہ اور ساتھ ہی ساتھ اسلامی آرٹ، کیلی گرافی اور پوسٹر ایگزیبیشن بھی منعقد کر رہے ہیں اور ان دونوں پروگراموں میں خصوصی طور پر غیر مسلم شائقین کو مدعو کیا جارہا ہے۔اسی مہم کے تحت انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی غیر مسلم تعلیمی اداروں کے پرنسپل حضرات اور سرکاری ونیم سرکاری افسران کو ظہرانہ یا عشائیہ کی دعوت دیں گے، تاکہ اُنہیں اسلامی تعلیمات اور آپ ﷺ کی سیرت سے واقف کرایا جائے۔گلوبل کیئر فاؤنڈیشن کے صدر عابد احمد کہا کہ اس کے علاوہ شہر کی دوسری اور بہت ساری تنظیمیں اور سرکردہ افراد اس مہم کے بینر تلے بہت سارے اسی طرح کے پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔پریس کانفرنس میں موجود دیگر منتظمین نے بھی اس مہم کے تحت ہونے والے مزید پروگراموں کی تفصیلات پیش کی اور کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ان تمام باتوں کو اور ان تمام پروگراموں کی تفصیل ہے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک شئیر کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.