پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے آفاقی پیغامات کو عام کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر چند لوگ سرگرم ہیں، سوشل میڈیا پر کثرت سے اپنی موجودگی درج کرانے والے اور اپنے ہزاروں مداحوں تک آپ ﷺ کے پیغام کو عام کرنے کے لئے ’’پرافٹ فار آل’’ یعنی نبی برحق سب کے لئے مہم کی شروعات کی گئی ہے۔ Campaignto remove misgivings about Islam
سوشل میڈیا پر سرگرم ’’پرفٹ فار آل ’’مہم کے ذمہ داران اور کارکنان نے اب تک مارکیٹنگ،میک اپ،کوئی خاص پروڈکٹ یا کسی بھی چیز کے بارے میں ریل بنانے کے فن سے سوشل سائٹس پر اپنی شناخت قائم کی ہے، لیکن اب یہی خواتین پرافٹ فار آل یعنی نبی سب کے لئے مہم کے تحت پیغمبر اسلامﷺ کی تعلیمات کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعہ اپنے فالوورز تک پہونچائینگی۔
ان خواتین کا کہنا ہے کہ جو لوگ آپﷺ سے متعلق جھوٹی اور گمراہ کن باتیں کرتے ہیں ان تک بھی آپﷺ کے صحیح پیغامات پہنونچانا بھی اس مہم کا اہم مقصد ہے۔
اسلام جمخانہ میں حضرت محمدﷺ کے یوم ولادت کے مدنظر جمخانہ کے صدر یوسف ابراہنی نے پرافٹ فار آل مہم کا آغاز کیا ہے،اس مہم کے تحت غیر مسلمین تک نبیﷺ کے پیغامات کو پہونچایا جائیگا۔اور اس عظیم مقصد کے لئے ساٹھ خواتین کا انتخاب کیا گیا ہے۔یہ خواتین سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں،اور ہزراں کی تعداد میں ان کے فالوروز بھی ہیں۔
اس مہم کے زمہ داروں میں شامل سید خان نے کہا کہ ہم نے ہفتہ بھر پیغمبر اسلامﷺ کی تعلیمات کو غیر مسلمین تک پہنچانے کے لئے ہر اس راستے کا اِنتخاب کیا۔جہاں سے باآسانی لوگوں تک اپنی بات پہنچائی جا سکے ۔
مزید پڑھیں:رسول اکرمؐ کی تعلیمات کو ہر خاص و عام تک پہنچانے کا تہیہ
ملک کے موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے معاشرے کے ذمہ داروں نے یہ کوشش کی ہے کہ آپ ﷺ کے پیغامات کو عام کیا جائے تاکہ ملک میں پھیلی بد امنی اور نفرت کے دور کا خاتمہ ہو۔