ETV Bharat / state

Principal Suspended مالیگاوں کالج میں قرآن کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز،پرنسپل معطل - ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی پاورلوم

مالیگاؤں شہر میں واقع مہاراجہ سیاجی راؤ گائیکواڈ آرٹس، سائنس اور کامرس کالج میں ایک کیریئر گائیڈنس سیمینار اس وقت ایک تنازعہ کا شکار ہوگیا جب تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا جس کے نتیجے میں کالج کے پرنسپل کو معطل کر دیا گیا اور اب پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مالیگاوں کالج میں قرآن کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز،پرنسپل معطل

author img

By

Published : Jun 14, 2023, 7:59 PM IST

ممبئی :ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی پاورلوم کے لیے مشہور مالیگاؤں کے مہاراجہ سیاجی راؤ گائیکواڈ آرٹس، سائنس اور کامرس کالج میں ایک کیریئر گائیڈنس سیمینار اس وقت ایک تنازعہ کا شکار ہوگیا جب تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا جس کے نتیجے میں کالج کے پرنسپل کو معطل کر دیا گیا۔

یہ کالج ڈاکٹر اپوروا ہیرے، سینا (یو بی ٹی) کے رہنما اور بی جے پی کے سابق ایم ایل سی چلاتے ہیں۔ یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب دائیں بازو کے ارکان نے اس تقریب کے خلاف احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ طلباء کو اسلام کی طرف راغب کیا جا رہا ہے۔

مظاہروں کے جواب میں مہاراشٹر کے وزیر برائے بندرگاہوں کی ترقی اور کان کنی کے محکمے کے وزیر دادا بھوسے نے واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ کالج میں کیریئر گائیڈنس ایونٹ، جسے ہیرے فیملی چلا رہی ہے، جس کا مقصد دفاعی شعبے میں دستیاب مواقع کو اجاگر کرنا تھا۔

اس تقریب کا اہتمام ایک مقامی تنظیم ستیہ ملک لوک سیوا گروپ کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ اس تقریب کے مہمان مقرر انیس کٹی تھے، جو پونے کے انیس ڈیفنس کیریئر انسٹی ٹیوٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Haj Pilgrims Troubles in Mumbai ممبئی میں عازمین حج کو پریشانیاں، ابو عاصم اعظمی نے لیا جائزہ

اطلاع کے مطابق معطل پرنسپل سبھاش نکم کے مطابق پروگرام کا آغاز "ایک چھوٹی اسلامی دعا کی تلاوت سے ہوا جس میں اسپیکر نے طلباء سے خطاب کیا۔ تاہم، پروگرام کے اختتام پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہال میں داخل ہوگئی اور منتظمین پر اسلام کی تشہیر کا الزام لگایا۔واضح رہے کہ دہلی میں حال میں پارلیمنٹ کی عمارت کے افتتاح کے موقع پر قرآن مجید کی تلاوت کی گئی تھی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.