ETV Bharat / state

الزامات پر استعفے ہونے لگے تو وزیر اعظم کو ہر روز استعفی  دینا پڑے گا: سنجے راوت - مہاراشٹر ای ٹی وی بھارت خبر

شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے آج دھننجئے منڈے کے استعفی کا مطالبہ کرنے والی اپوزیشن پر زبردست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ استعفی کا مطالبہ کرنا اپوزیشن کا کام ہے۔ لیکن اگر وہ محض الزامات کی بنا پر استعفی مانگ رہے ہیں تو ایسی صورت حال میں وزیر اعظم نریندر مودی کو ہر روز استعفی دینا پڑے گا۔ کیونکہ کئی ہفتوں سے زرعی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے ملک کے کسان روز مودی سے استعفی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم مودی کو ہر روز مستعفی ہونا پڑے گا

author img

By

Published : Jan 15, 2021, 8:36 PM IST

واضح رہے مہاراشٹر حکومت میں سماجی انصاف کے وزیر دھننجئے منڈے پر عصمت دری کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک کے داماد کو منشیات کے ایک کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

سنجے راؤت نے آج اپنے کنبہ کے ہمراہ این سی پی کے سربراہ شرد پوار سے 'سلور اوک' رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ راوت کی اہلیہ ورشا راوت کی پی ڈی سی بینک گھوٹالہ کے سلسلے میں ای ڈی کے ذریعہ تحقیقات کی جار ہی ہیں۔

ملاقات کے سلسلے میں جب ان سے سوال کیا گیا تو سنجے راوت نے کہا کہ ان کی بیٹی شوپلم کی شادی کے سلسلے میں ملاقات کرنے آئے ہیں۔

شرد پوار سے ملاقات کے بعد راوت سے صحافیوں نے دھننجے منڈے کے استعفی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے مرکز کی مودی سرکار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپوزیشن الزامات کی وجہ سے استعفیٰ دینا چاہتے ہیں تو انہیں روزانہ استعفی دینا پڑے گا۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ دہلی میں جاری کسانوں کے احتجاج پر مودی کے خلاف بہت سے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن الزامات لگا رہی ہے۔ لیکن آئین میں یہ نہیں لکھا گیا ہے کہ ہر الزام کا جواب دینا ضروری ہے۔ مخالفین زیادہ سے زیادہ الزامات لگائیں۔ مہاویکاس اگھاڑی مضبوط ہے ۔اور ان الزامات سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.