ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں اردو میڈیا سینٹر پر جنتادل سیکولر کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں جنتادل سیکولر کے جنرل سکریٹری محمد مستقیم اور دیگر ذمہ داران نے شہر کے موجودہ حالات اور عیدگاہ تحفظ سے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔ جنتادل سیکولر کی صدر شان ہند نے کہا کہ جملہ کارپوریٹر کے ذریعے جاگنگ ٹریک کی این او سی رد کرنے کا موضوع شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا جس کے بعد مئیر نے کارپوریشن مہا سبھا جنرل بورڈ اجلاس میں این او سی در کرنے کی تجویز منظور کرلی ہے۔ شان ہند نے مزید کہا کہ 25 مارچ 2022 کو یہ سنسنی خیز کا انکشاف ہوا کہ جاگنگ ٹریک کی این او سی رد کرنے کا ٹھہراؤ ابھی تک بنایا ہی نہیں گیا۔ Construction of Jogging Track at Malegaon Eidgah
اس موقع پر محمد مستقیم نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے رہنما آصف شیخ اور کارپوریشن برسراقتدار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لشکر والی عیدگاہ کے احاطے میں زیر تعمیر جاگنگ ٹریک فرقہ پرستی کے نئے روپ کا ایک حصہ ہے۔ جاگنگ ٹریک کی تعمیر کے خلاف جمعیت العلماء اور عوامی دباؤ کو بڑھتا دیکھ کر برسراقتدار نے کارپوریشن مہا سبھا جنرل بورڈ اجلاس میں مہاتما گاندھی ودیا مندر ٹرسٹ سے کیا گیا ایگریمنٹ ختم کرکے پورا عیدگاہ کا پورا گراؤنڈ عیدگاہ ٹرسٹ کے لیے مختص کرنے کی تجویز پیش کی۔ ایک سوال کے جواب میں مستقیم ڈگنٹی نے کہا کہ ایک نئے تنازع کو پیدا کرنے کے مقصد سے برسراقتدار نے اس تجویز کو پیش کیا ہے اس میں ذریعے ایم ایس جی کالج اور جمعیت العلماء کو ایک دوسرے کے مدمقابل کرنے کی سازش نظر آتی ہے۔ اس کے علاوہ اس سلسلے میں سابق کارپوریٹر رضوان خان نے کہا کہ مہا گٹھ بندھن اگھاڑی یہ مطالبہ کرتی ہے کہ آٹھ دنوں کے اندر این او سی رد کرنے کا ٹھہراؤ بناکر برسراقتدار اپنی ذمہ داری پر کمشنر سے منظوری لے کر پی ڈبلیو ڈی کو این او سی رد کرنے کا لیٹر بھیج کر فوری طور پر کام رکوایا جائے۔