ETV Bharat / state

Malegaon Tablighi Ijtema 2023 مالیگاؤں ضلع ناسک کے دو روزہ تبلیغی اجتماع کی تیاریاں زورو شور سے جاری

مالیگاؤں میں ضلع ناسک کا دو روزہ تبلیغی اجتماع 16 اور 17 فروری کو قومی شاہراہ نمبر 3 ہوٹل شملہ ان کے پیچھے وسیع و عریض میدان میں منعقد ہوگا ۔ Two Days Tablighi Ijtema In Malegaon

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 13, 2023, 9:13 AM IST

دو روزہ تبلیغی اجتماع کی تیاریاں زورو شور سے جاری

مالیگاؤں: ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں ضلع ناسک کا دو روزہ تبلیغی اجتماع 16 اور 17 فروری کو قومی شاہراہ نمبر 3 ہوٹل شملہ ان کے پیچھے وسیع و عریض میدان میں منعقد کیا جارہا ہے۔ اور گزشتہ ماہ سے اس اجتماع کی تیاریاں زوروں سے جاری ہیں۔ اجتماع میں بیٹھنے کے لیے ایک بڑا پنڈال بنایا گیا ہے، جس میں تقریبا تیس ہزار سے زائد افراد بیٹھ سکیں گے۔ اجتماع کے لئے مقامی افراد اور کسانوں نے 100 سے زیادہ ایکڑ زمین فراہم کی ہے۔ اور پانی کے لیے کئی بڑی ٹنکیاں بھی بنائی گئی ہے۔ اجتماع میں آنے والے افراد کے لئے وضو خانے اور بیت الخلاء کا بھی نظم کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے آنے والے لوگوں کے لیے پارکنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اس کی پارکنگ کے لیے قومی شاہراہ کے قریب کے مقامات طے کیے گئے ہیں۔

اس تعلق سے اجتماع کے منتظم نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 100 ایکڑ میں 300 × 300 پر ایک بڑا پنڈال بنایا گیا ہے۔ اور پانچ زون بنائے گئے ہیں جس میں سے ایک علماء کرام کے لیے ہے اور باقی عمومی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجتماع میں پانچ ٹاور بھی بنائے گئے ہیں اور اسی کے اندر سے پارکنگ کا نظم کیا گیا ہے۔ اور دکانیں 128 بنائی گئی ہے جس میں سے 105 دکانوں کی بکنگ ہوچکی ہیں۔ اس دوران جمعیتہ علماء (مدنی روڈ ) کے جنرل سیکریٹری مولانا امتیاز اقبال نے بتایا کہ مالیگاؤں میں جو اجتماعات ہوتے ہیں وہ ضلعی سطح پر منعقد ہوتے ہیں۔ کیونکہ ضلع ناسک میں مالیگاؤں ایسا واحد مقام ہے جہاں مسلمانوں کی ایک بہت بڑی تعداد رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ ماہ قبل مالیگاؤں میں جو اجتماع منعقد ہوا تھا اس میں عوام ایک بڑی تعداد میں شرکت کی تھی۔ لیکن اب ایسا نہیں ہے کہ یہ اجتماع متاثر ہوجائے گا۔ ہر اجتماع کی اپنی ایک تاثیر ہوتی ہے اور اجتماعات میں شرکت کرنے سے زندگیاں بدلتی ہیں۔ مولانا امتیاز اقبال نے مزید کہا کہ اجتماع کا کام کاج عنقریب ایک دو روز کے دوران مکمل ہوجائیں گے۔ اور 16 فروری سے اس اجتماع کا آغاز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : Malegaon two day Tablighi Ijtema مالیگاؤں دو روزہ تبلیغی اجتماع میں لاکھوں فرزندان توحید کی شرکت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.