تفصیلات کے مطابق شام سات بجے تمام 162 اراکین اسمبلی کو ریاست کے دارالحکومت ممبئی کی ہوٹل حیات میں میڈیا سے روبرو کروایا جائے گا۔
واضح رہے کہ تینوں پارٹیوں کے اراکین اسمبلی فی الحال الگ الگ ہوٹلز میں مقیم ہیں اور پارٹیاں ان پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
اس تعلق سے شیوسینا کے ترجمان اور رکن پارلیمان سنجے راؤت نے ٹویٹ کر کے کہا کہ 'ہم سب ایک ہیں، آپ ہمارے 162 اراکین اسمبلی کو پہلی مرتبہ ایک ساتھ ہوٹل حیات میں دیکھ سکیں گے۔'
تفصیلات کے مطابق اراکین اسمبلی کی پریڈ کا فیصلہ تینوں پارٹیوں کی میٹنگ میں کیا گیا ہے۔