ETV Bharat / state

Popular Front of India ممنوعہ تنظیم کے پوسٹر ضبط ۔۔ - پاوپلر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی

مرکزی حکومت نے گزشتہ برس ستمبر میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور اس سے وابستہ کئی لوگوں پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت پانچ برس کے لیے پابندی لگا دی تھی۔ Popular Front of India

ممنوعہ تنظیم کے پوسٹر ضبط
ممنوعہ تنظیم کے پوسٹر ضبط
author img

By

Published : Jun 26, 2023, 6:48 AM IST

نئی ممبئی: پولیس نے ممنوعہ تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کی حمایت کرنے والے اسٹیکرز چسپاں کرنے اور نوی ممبئی میں کچھ گھروں پر پٹاخے پھوڑنے کے الزام میں کچھ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کے اعلیٰ حکام نے نے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف آئی کے حامی پوسٹروں اور پٹاخوں کو ضبط کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق، نئی ممبئی کے پنویل علاقے میں ایک شخص کے گھر کے باہر کچھ نامعلوم افراد نے 'PFI زندہ باد' اور '786' کے اسٹیکرز کو سبز سیاہی سے چسپاں کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پٹاخے اور اگربتی اس علاقے کے دو دیگر گھروں کے ساتھ بندھے ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق کھناڈیشور پولیس نے تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 153 اے (مذہب، نسل، جائے پیدائش، رہائش کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا) کے تحت کچھ نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال اس کیس میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

مزید پڑھیں: 'رہائی منچ بے سہارا، مظلوم لوگوں کی مدد کرتی ہے'

واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں مرکزی حکومت نے پی ایف آئی اور اس سے وابستہ کئی لوگوں پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت پانچ برس کے لیے پابندی لگا دی تھی۔ یہ کارروائی پی ایف آئی اور اس سے منسلک اداروں کے آئی ایس آئی ایس سمیت دیگر عالمی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ روابط رکھنے کے الزامات کے تناظر میں کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.