ممبئی کے چھ پارلیمانی حلقوں کے ساتھ تھانے، کلیان، بھیونڈی، پالگھر، ماول، نندوربار، دھولیہ، ڈنڈوری، ناسک، شیرور اور شرڈی ، اس طرح سے کل 17 پارلیمانی حلقوں میں پولنگ جاری ہے۔
اس کے لیے 33 ہزار 314 پولنگ سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔ اس دوران ایک کروڑ 66 لاکھ 31 ہزار مرد اور ایک کروڑ 45 لاکھ 51 ہزار خواتین حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
صبح سات بجے سے دو بجے تک ریاست کی 17 سیٹوں پر مجموعی طور پر 29.95 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔
صبح میں گیارہ بجے تک مختلف پارلیمانی حلقوں میں پولنگ کا فیصد:
نندوربار: 24.59 فیصد
دھولیہ: 17.75 فیصد
ڈنڈوری: 21.06 فیصد
ناسک: 17.22 فیصد
شیرور: 18.65فیصد
شرڈی: 20.55 فیصد
ماول: 18.23 فیصد
پالگھر: 21.46 فیصد
بھیونڈی: 17.25 فیصد
کلیان: 13.91 فیصد
تھانے: 17.43فیصد
ممبئی نارتھ: 19.46 فیصد
ممبئی نارتھ ویسٹ: 17.64
ممبئی نارتھ ایسٹ: 18.39 فیصد
ممبئی نارتھ سینٹرل: 16.21 فیصد
ممبئی ساؤتھ سینٹرل: 16.80 فیصد
ممبئی ساؤتھ: 15.51 فیصد