ETV Bharat / state

مہاراشٹرمیں نام بدلنے کی سیاست - اورنگ آباد

شیوسینا کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ ممبئی سینٹرل ٹرمنس کا نام تبدیل کرکے نانا شنکر سیٹھ ٹرمینس رکھا جائے جسے ایک مرتبہ پھر دہراتے ہوئے شیوسینا نے مرکزکی مودی سرکار سے پھرکہا ہےکہ ممبئی سینٹرل ٹرمینس کانام تبدیل کیا جائے جسے مرکزی حکومت نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے پورا کرنے کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

مہاراشٹرمیں نام بدلنے کی سیاست
مہاراشٹرمیں نام بدلنے کی سیاست
author img

By

Published : Jan 7, 2021, 6:46 AM IST

ان دنوں ملک میں نام تبدیل کرنے کی سیاست زور و شور سے جاری ہے۔ مہاراشٹر کے شہروں کے نام بدلنے کو لے کر مہا وکاس اگھاڑی میں شامل تینوں پارٹیاں شیوسینا، کانگریس اور این سی پی، ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں جس میں اپوزیشن بی جے پی اس آگ میں ایندھن ڈالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ ری ہے۔

شیوسینا کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ ممبئی سینٹرل ٹرمنس کا نام تبدیل کرکے نانا شنکر سیٹھ ٹرمینس رکھا جائے جسے ایک مرتبہ پھر دہراتے ہوئے شیوسینا نے مرکزکی مودی سرکار سے پھر مطالبہ کہا ہےکہ ممبئی سینٹرل ٹرمینس کانام تبدیل کیا جائے جسے مرکزی حکومت نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے پورا کرنے کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

تفیصلات کے مطابق مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نیتانند رائے نے شیوسینا کے رکن پارلیمان اروند ساونت کو خط لکھ کر مرکزی حکومت کی کاوشوں سے آگاہ کیا ہے۔

واضح رہےجگناتھ شنکر سیٹھ مراٹھی کے ماہر تعلیم اور صنعت کار تھے۔ وہ جدید ممبئی کے ہنر مند سماجی کارکن اور کاریگر سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے ریلوے کے پہلے آپریٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔

شیوسینا گزشتہ کئی برسوں سے ممبئی سنٹرل ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرکے نانا شنکر سیٹھ ٹرمینس کا مطالبہ کررہی ہے۔ اس سلسلے میں شیوسینا کی مرکزی حکومت کے ساتھ مسلسل خط و کتابت جاری ہے۔

مرکزی وزیر مملکت برائے امور برائے داخلہ نتیانند رائے نے شیوسینا کے رکن پارلیمان اروند ساونت کو اب تک کی جانے والی کارروائی کے بارے میں لکھا ہے۔ مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں بھی اس سلسلے میں ایک قرارداد منظور کی گئی ہے۔ملک کے دیگر صوبوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی نام کی تبدیلی کو لے کر سیاست گرم ہے۔

مہا وکاس اگھاڑی میں شامل تینوں پارٹیاں ایک دوسرےکے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں۔ شیوسینا نے اورنگ آباد کا نام تبدیل کرکے سمبھاجی نگر رکھنے پر تلی ہوئی ہے تو دوسری جانب کانگریس اور این سی پی یہ کہ کر مخالفت کر رہے ہیں کہ یہ ہمارے مشترکہ کم سے کم پروگرام میں شامل نہیں ہے تو ہم اس کی مخالفت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مالیگاؤں بم دھماکہ: کرنل پروہت کی پیروی کرنے سے مکل روہتگی کا انکار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.