ETV Bharat / state

Deven Bharti Clean Chit دیوین بھارتی کو کلین چٹ، اپوزیشن کا اعتراض

آئی پی ایس آفیسر دیوین بھارتی کے انڈر ورلڈ کے ساتھ مراسم پر مبنی رپورٹ کو خارج کرنے پر حزب اختلاف جماعتوں نے بی جے پی پر دیوین بھارتی کو بلدیاتی انتخابات کے دوران پارٹی کے لیے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ Cleancheat to IPS Officer Deven Bharti

author img

By

Published : Nov 8, 2022, 7:39 PM IST

1
1

ممبئی: سینئر آئی پی ایس افسر دیوین بھارتی کے انڈر ورلڈ سے مراسم پر مبنی رپورٹ ریاستی حکومت نے خارج کر دی ہے۔ یہ رپورٹ سابق ڈی جی سنجے پانڈے نے ریاستی حکومت کو سونپی تھی۔ ریاستی حکومت نے یہ واضح کیا ہے کہ ’’بھارتی پر لگے الزامات کو لیکر جانچ پھر سے شروع کی گئی تھی اور اس جانچ میں کچھ نہیں ملا۔‘‘ Maharashtra Govt Clean chit to IPS Officer Deven Bharti

واضح رہے کہ دیون بھارتی اور انڈر ورلڈ کے مراسم کو لیکر ایک ملزم وجے پلاندے نے سن 2018 میں بھارتی پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’انکے تعلقات ڈی کمپنی نامی ایک انڈر ورلڈ گینگ سے ہیں۔‘‘ اس دوران یہ رپورٹ ریاستی حکومت کو سنوپی گئی تھی اور 2020میں جانچ رپورٹ جمع کی گئی تھی بعد ازاں وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے اس معاملے میں پھر سے جانچ کا حکم دیا۔ جانچ سنجے پانڈے نے کی تھی۔ Senior IPS Officer Deven Bharti Clean Cheat

اس جانچ کو لیکر ریاستی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ’’پانڈے کی جانچ میں اصول و ضوابط کو درکنار کر کے جانچ کی گئی ہے اور پانڈے کی شکایت میں لگائے گئے الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔‘‘ افسران کا کہنا ہے کہ ’’پانڈے کی جانب سے کی گئی جانچ کے حوالہ سے وزیر داخلہ نے حکم جاری نہیں کیا تھا۔‘‘ Politics behind Clean chit to IPS Officer Deven Bharti

بھارتی پر لگائے گئے الزامات کو لیکر ریاستی حکومت کی جانب سے کلین چٹ دینے اور رپورٹ خارج کرنے کے بعد بھارتی کو لیکر پھر ایک بار قیاس لگایا جا رہا ہے کہ ممبئی پولیس صدر دفتر میں پھر سے ان کی انٹری ہو سکتی ہے۔ قیاس یہ بھی لگایا جا رہا ہے کہ ممبئی میں ایک اور کمشنر کو منتخب کیا جائیگا کیونکہ حال ہی میں وزیر داخلہ دیویندر فڈنویس نے کہا تھا کہ ’’ممبئی میں ایک اور پوسٹ بنائی جائیگی یہ پوسٹ سینئر عہدے کی ہی ہے۔‘‘IPS Officer Deven Bharti and Underworld

در اصل بلدیاتی انتخابت کو مد نظر رکھتے ہوئے سینا - بی جی پی اس بار آمنے سامنے ہے۔ ادّھو ٹھاکرے نے یہ اعلانیہ کہا تھا کہ ’’اگر بی جے پی ڈیم ہے تو بلدیاتی انتخابات میں دکھائیں کی وہ کتنی سیٹیں لے کر آتی ہیں۔ اس لئے بی جے پی بلدیاتی انتخابت سے پہلے ممبئی میں ایسے آئی پی اس افسر کو منتخب کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے جو بلدیاتی انتخابت میں ایسی ترکیب نکالے جس سے بی جے پی کو فائدہ ہو۔‘‘

بھارتی اس سے پہلے کے بلدیاتی انتخابت کے دوران ممبئی میں جوائنٹ کمشنر نظم و نسق کے عہدے پرمنتخب تھے۔ کہا یہ جا رہا ہے کہ ’’بھارتی کے یہاں رہنے سے اس دوران بی جے پی کو انتخابت کے دوران کافی مدد ملی۔ بی جے پی اسی لئے جس اضافی عہدے کے بارے میں کہہ رہی ہے اس پر دیوین بھارتی کو منتخب کرنا چاہتی ہے تاکہ اس بار کے بلدیاتی انتخابت میں وہ ووٹوں کا کثیر ذخیرہ اپنی جھولی میں جمع کر سکیں اور بھاری اکثریت سے انکے امیدوار کامیاب ہوں۔‘‘

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.