ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں سیاسی بحران؟

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ 'ریاست کی مہاوکاس اگھاڑی حکومت میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے اور انہوں نے دعوی کیا کہ یہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے'۔

maharashtra politics
maharashtra politics
author img

By

Published : Jul 8, 2020, 12:59 PM IST

ایک جانب مہاراشٹر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے تو وہیں دوسری جانب سیاسی پارہ بھی بڑھا ہوا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ ریاستی حکومت میں کانگریس اور این سی پی کے ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے نالاں ہیں۔

سینیئر صحافی راجیندر نرہار ساٹھے نے مہاراشٹر حکومت کے بارے میں لکھا کہ کانگریس اور این سی پی کے وزراء یہ شکایت کرتے ہیں کہ وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے شاذ و نادر ہی ان سے ملتے ہیں اور انہیں اعتماد میں نہیں لیتے ہیں۔

اس بارے میں دیویندر فڑنویس نے کہا کہ 'ہم پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ بی جے پی مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت گرانے کی کوشش کر رہی ہے، یہ سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'سچائی تو یہ ہے کہ مہا وکاس اگھاڑی حکومت خودبخود گر جائے گی نہ کہ بی جے پی کی وجہ سے۔

اس دوران نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ان کی رہائش گاہ 'ماتوشری' پر ملاقات کی۔

اگرچہ دونوں رہنماؤں کی میٹنگ کی کسی بھی طرح کی کوئی باضابطہ بریفنگ نہیں ہوئی لیکن کہا جا رہا ہے کہ ممبئی میں 12 ڈپٹی پولیس کمشنروں کے تبادلے کے معاملے گفتگو ہوئی۔

ان پولیس افسران کے تبادلے کی بات ممبئی کمشنر نے گزشتہ ہفتے وزیر داخلہ انل دیشمکھ سے بات کی تھی جو این سی پی کے رہنما ہیں جبکہ شیوسینا کے ارکان اسمبلی نے الزم عائد کیا کہ وزیراعلیٰ کو اندھیرے میں رکھ کر این سی پی سارے کام کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.