اورنگ آباد: اورنگ آباد شہر کے پنڈلک نگر پولیس نے علاقے میں دہشت پیدا کرنے اور غنڈہ گردی کرنے والے چار ملزمین کو پکڑا اور انہیں علاقے میں ہتکڑیاں پہنا کر پیدل مارچ کروایا تاکہ علاقے کے لوگوں کو پتہ چلے کہ غنڈا گردی کرنے والوں نوجوانوں کا پولیس کیا حشر کر رہی ہے۔ پچھلے کچھ دونوں سے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ساتھ ہی پولیس کمشنر نے بھی پولیس افسران کو ہدایت دی کے جرائم پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے تاکہ اورنگ آباد شہر میں جرائم کم ہو پولیس کی اس کاروائی سے جرائم کرنے والوں میں خوف دکھائی دے رہا ہے اور عام لوگوں میں خوشی کا ماحول ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر پولیس کی جانب سے پنڈلک نگر اور گار کھیڑا علاقہ میں دہشت پھیلانے والے چار مجرموں کو پنڈلک نگر پولس نے گرفتار کر لیا ہے جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ان چاروں ملزمین کے خلاف لوگوں پر حملہ، ہتھیاروں سے دھمکیاں دینا، چوٹ پہنچانا، امن کی خلاف ورزی، دہشت پھیلانے جیسے کئی جرائم درج تھے یہ سبھی ملزمین پچھلے کچھ دنوں سے اورنگ آباد شہر میں جرائم پیشہ افراد کا غلبہ بڑھ گیا ہے کھلے عام اسلحہ اور غنڈوں کی وجہ سے عام شہری دہشت زدہ ہور ہے ہیں۔ اسی لیے اورنگ آباد شہر پولیس کمشنر منوج لوہیا نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ مجرموں کو پکڑنے کے لیے سخت اقدامات کرے۔ اس کے تحت پولس نے پنڈلک نگر اور گارکھیڑا علاقے میں دہشت پہلانے والے گروہ کے چار بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔
اس کے بعد پولیس انسپکٹر راج شری آڈے کی قیادت میں ایک ٹیم نے مجرموں کا پنڈلک نگر اور گارکھیڑا علاقوں سے پتہ لگا یا جہاں وہ رہتے تھے۔ پنڈلک نگر پولیس نے ان مجرموں کو علاقے میں ہاتھکڑیاں پہنا کر علاقے میں پیدل گشت بھی کروایا تاکہ لوگوں کو پتہ چلے کہ پولیس گنڈا گردی کرنے والوں کے خلاف ہے اور انہیں بھرے چورائے پر سے انہیں لے جایا گیا ان ملزمین کو دیکھنے کے لیے لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اس طرح شہریوں نے پولیس کو مبارکباد دی شہریوں نے جرائم پیشہ عناصر کو لگام دینے کے لیے ایسی کارروائی کی ضرورت کا اظہار کیا ہے پولیس کے اس اقدام سے غنڈہ گردی کرنے والے لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔