ریاست مہاراشٹر میں ابھی تک 53 پولس اہلکاروں کی کورونا وائرس کے سبب موت ہوچکی ہے۔ ایک رپورٹ میں پیر کے روز یہ اطلاع دی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ واڈلا ٹرک ٹرمینل پولس تھانہ میں تعینات 42 سالہ پولس کانسٹبل کی موت ہوگئی۔
پولس کانسٹبل 12 جون کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا اور ایک مہینے پہلے اس وبا سے اس کی 42 سالہ بہن اور 60 سالہ ماں کی موت ہوگئی تھی جبکہ کانسٹیبل کی اتوار کے روز موت ہوگئی۔
واضح رہے کہ ممبئی پولیس کے کل 41 ہزار 959 کانسٹیبل رینک کے افسران کی اگست کے آخر تک ناگپاڑا پولیس اسپتال میں میڈیکل جانچ کی جائے گی۔ اس وبا سے ابھی تک 53 پولس اہلکاروں کی جان چکی ہے جس میں 48 کانسٹیبل شامل ہیں۔