ETV Bharat / state

مالیگاؤں کے رکن اسمبلی پر کیس درج

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں گذشتہ روز سول اسپتال میں ڈاکٹروں اور رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے مابین ایک معاملہ پیش آیا تھا۔

یہ معاملہ قومی میڈیا میں الگ الگ طرح سے دکھایا بھی گیا

author img

By

Published : Mar 27, 2020, 7:23 PM IST

جس کے بعد ڈاکٹروں نے ہڑتال کردی تھی اور یہ معاملہ قومی میڈیا میں الگ الگ طرح سے دکھایا بھی گیا۔

سول اسپتال معاملہ کیا تھا ؟ اور پولیس کارروائی میں کیا ہوا؟ پولیس ایف آئی آر رپورٹ میں اس سلسلےمیں معلومات درج کی گئی ہے۔

سول اسپتال میں ڈاکٹر کشور ڈانگے کے ساتھ رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی اور ان کے ساتھیوں نے مار پیٹ کی۔ پولیس نے کل گیارہ افراد پر 20، 118، 1، 3، 353 سمیت دیگر کئی دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے۔

یہ معاملہ قومی میڈیا میں الگ الگ طرح سے دکھایا گیا

جس میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی، کارپوریٹر محمد مستقیم ڈگنیٹی، سابق کارپوریٹر پروفیسر رضوان خان، الحاج یوسف الیاس، نعیم احمد، محمد اکمل اور دیگر نامعلوم افراد کے نام شامل ہیں۔

جن میں سے نعیم احمد اور محمد اکمل پولیس کسٹڈی میں ہیں۔ یہ پورا معاملہ مقامی و قومی سطح پر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

سابق اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمن اور اپوزیشن لیڈر کارپوریٹر عتیق کمال نے اس معاملہ کو عوام کے سامنے رکھا اور حالات حاضرہ کے پیش نظر ڈاکٹروں سے ہمدردی اور رکن اسمبلی کی اس حرکت پر مذمت کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.