چھترپتی سنبھاجی نگر :ریاست مہاراشٹر کے چھترپتی سنبھاجی نگر دیہی پولس کے کرائم برانچ نے جعلی نمبر پلیٹ بنا کر گاڑیاں فروخت کرنے والے ایک بین الریاستی گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ دیہی پولیس کے پولیس سپرٹینڈنٹ کے مطابق مقامی کرائم برانچ کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی کہ کنٹر تعلقہ کے کنج کھیڑہ میں ابراہیم امین پٹیل اپنے دیگر ساتھیوں کے ذریعے دیگر ریاستوں سے چوری شدہ گاڑیاں لاکر اور ان پر جعلی نمبر لگا کر اور فرضی دستاویزات تیار کر کے انہیں کم قیمت پر فروخت کرتا ہے۔ مخبر کی خبر پر پولس نے ایک دستہ کارروائی کیلئے کنج کھیڑہ روانہ کیا۔
پولیس کی ٹیم نے کنج کھیڑہ پہنچ کر ملزم ابراہیم امین پٹیل کو حراست میں لیا اور کنج کھیڑہ میں ٹین شیڈ میں رکھی ہوئی کریٹا اور بلیٹ گاڑیوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔ اسی طرح ملزم نے دیگر کچھ گاڑیاں بھی کم قیمت پر فروخت کرنے کا اقبال کیا۔ ملزم کے اقبالیہ بیان پر پولس نے مذکورہ گاڑیوں کو ضبط کر لیا ہے۔ جبکہ گاڑیوں کے نمبرس کے بارے میں جانچ کرنے پر پتہ چلا کہ مذکورہ چیس نمبر راجستهان کے اجمیر ٹرانسپورٹ آفس کی ہے۔ چیس نمبر ریاست ہریانہ کے ٹرانسپورٹ آفس کا ہے۔ انجن نمبر الگ پائے جانے کے بعد متعلقہ ملزمین کے خلاف کنڑ دیہی پولس اسٹیشن میں گاڑیوں کی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس پریٹینڈنٹ منیش کروانیہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس شخص کے پاس سے 12 چوری کی گاڑیاں ضبط کی ہیں جبکہ دو گاڑیاں بیڑ ضلعے سے ضبط کی گئی ہے، ان 12 گاڑیوں میں دو جی سی بی، دو ٹریکٹر،دو کریٹا کار، ایک ٹاٹا منزہ، ایک ٹاٹا سفاری، ایک بلیرو، ایک اسپلنڈر، ایک بلٹ شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Man Arrested with Pistol in Dattawadi دیسی پستول اور کارتوس کے ساتھ ایک شخص گرفتار
پولیس سپرٹینڈنٹ کا کہنا ہے کہ ملزم گرفتار ہونے کے بعد آگے کی تفتیش چھترپتی سنبھاجی نگر دیہی پولیس کر رہی ہے اور یہ پوچھ گچھ کی جائیں گی، کہ اس نے کہاں کہاں سے گاڑیاں چرائی ہے اور کون کون لوگ اس گروہ میں شامل ہیں۔ پہلے ان لوگوں نے کتنے گاڑیاں چوری کی ہے اور کن کن کو بیچا ہے اس سب کی تفتیش کی جائیں گی۔ ساتھ ہی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پر فی الحال 420 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے