ممبئی: مہاراشٹر نو نرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے کے عین گجرات انتخابات کے موقع پر ممبئی میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان بند کرنے کے مطالبے پر ایک مرتبہ پھر اشتعال انگیزی اور وارننگ دینے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس سرگرم ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق متعدد علاقوں میں پولیس نے کارروائی بھی شروع کردی ہے اور ایم این ایس کے ورکرز بھی چوکنا ہوگئے ہیں۔ خاص طور پر جمعہ کے روز متعدد علاقوں میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان، خطبہ کے وقت ہنگامہ کرنے کے خلاف پولیس کنٹرول روم اور پولیس تھانے میں کالز کیے گئے ہیں۔ Loudspeaker Row
پولیس نے چند علاقوں میں مساجد کے منتظمین اور ٹرسٹیوں کو مکتوب بھی بھیج دیے ہیں اور یہ بھی کہا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر کی آواز کم کی جائے اور ان کے رخ بھی تبدیل کیے جائیں۔ پولیس ملی جلی آبادی والے علاقوں میں سرگرم ہے۔ واضح رہے کہ موسم سرما کے آغاز کے ساتھ طلوع آفتاب تقریباً سات بجے ہونے کی وجہ سے مساجد میں اب چھ بجکر پانچ منٹ اذان دی جارہی اور پندرہ بیس منٹ بعد نماز ہوتی ہے اور طلوع کا وقت بھی پچیس سے تیس منٹ بعد ہوتا ہے۔ تاریکی ہونے کی وجہ سے وقت کا پتہ نہیں چلتا ہے اور لوگ کنٹرول سے رابطہ کرلیتے ہیں جس سے پولیس ایکشن میں آجاتی ہے۔ Police Alert In Mumbai
یہ بھی پڑھیں : MNS Workers Booked in Mumbai: لاؤڈ اسپیکر تنازع، ایم این ایس کے کارکنوں کے خلاف کیس درج
Gulzar Azmi over Azan Controversy: 'راج ٹھاکرے کے بیان سے مسلمانوں کو ڈرنے کو ضرورت نہیں'