ETV Bharat / state

’ڈوب مرو‘: اپوزیشن پر نریندر مودی کا طنز - Maharashtra polls

وزیراعظم نریندر مودی نے آج مہاراشٹرا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو مہاراشٹرا سے نہ جوڑنے کے بیان پر طنز کیا۔

’ڈوب مرو‘: اپوزیشن پر نریندر مودی کا طنز
author img

By

Published : Oct 16, 2019, 6:21 PM IST

Updated : Oct 16, 2019, 8:06 PM IST

نریندر مودی نے اپوزیشن پارٹیوں کے اس بیان پر سخت تنقید کی جس میں ’کشمیر کو مہاراشٹرا انتخابات سے نہ جوڑنے‘ کی بات کہی گئی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر میں رہنے والے سبھی عوام ’ماں بھارتی‘ کی اولاد ہیں۔

’ڈوب مرو‘: اپوزیشن پر نریندر مودی کا طنز

انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات دینے پر اپوزیشن پارٹیوں کو ’ڈوب مرنا چاہئے‘۔

واضح رہے کہ قبل ازیں کانگریس، این سی پی اور دیگر پارٹیوں نے مہاراشٹرا انتخابات میں آرٹیکل 370 کی منسوخی پر کی جارہی بیان بازی پر اعتراض کیا تھا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ مہاراشٹرا الیکشن میں صرف ریاستی مسائل کو اٹھانا چاہئے۔

اپوزیشن پارٹیوں کا مزید کہنا ہے کہ گذشتہ 5 سالوں کے دوران بی جے پی حکومت نے مہاراشٹرا میں ایسے کوئی بھی ترقیاتی کام انجام نہیں دیئے ہیں جنہیں انتخابات میں گنایا جاسکے جبکہ بی جے پی۔ شیوسینا اتحادی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔ اسی لئے بی جے پی کی جانب سے مہاراشٹرا انتخابات میں مسئلہ کشمیر کو اٹھاکر ووٹرز کو راغب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اکولا میں منعقدہ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ مہاراشٹرا کے ہر ضلع سے کشمیر گئے فوجی جوانوں نے بھارتی سرحد کی حفاظت کےلیے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک کی جانب سے کی جانے والی دہشت گرد کاروائیوں کا مقابلہ کرنے کےلیے سارا ملک متحد ہے۔

نریندر مودی نے اپوزیشن پارٹیوں کی جانب دیئے گئے بیانات پر کہا کہ عوام ایسے بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہارکریں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 16, 2019, 8:06 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.