انتخابی تشہیر کے دوران وزیراعظم ریاست میں کل نو ریلیوں سے خطاب کریں گے۔خطاب میں مودی کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے، قومی سلامتی، بدعنوانی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات اور اقتصادی پالیسیوں پر اپنے خیال کا اظہار کریں گے۔
مہاراشٹر میں 21اکتوبر کو انتخابات ہونے ہیں اور ایسے میں سبھی پارٹیاں تشہیر کے آخری دنوں پورا زور لگارہی ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)کے قومی صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ،کارگزار صدر جے پی نڈا اور اترپردیش کے وزیراعلی اور بی جےپی کے اسٹار پرچارکوں میں سے ایک یوگی آدتیہ ناتھ نے پہلے ہی ریاست میں تشہیر کی کمان سنبھالی ہوئی ہے۔
مودی کے علاوہ کانگریس کے سابق صدر اور وائناڈ سے پارٹی کے رکن پارلیمان راہل گاندھی بھی اتوار سے مہاراشٹر کے انتخابی میدان میں تشہیر کرنے اتریں گے۔
مہاراشٹر الیکشن کے نتائج کا اعلان 24 اکتوبر کو کیا جائےگا۔