اورنگ آباد: وزیر اعظم نریندر مودی نے آزادی کے 75 ویں امرت مہوتسو کے تحت ملک بھر کے 75 اضلاع میں 75 ڈیجیٹل بینک کا آن لائن افتتاح کیا۔ مہاراشٹر کے اورنگ آباد اور سانگلی میں مہاراشٹر بینک نے 2 ڈیجیٹل بینک شروع کیے ہیں۔ اورنگ آباد میں ڈیجیٹل بینک کے افتتاح کے موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ بھاگوت کراڈ، مہاراشٹر کے کابینی وزیر اتل ساوے اور بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی تقریر میں کہا کہ عام لوگوں کی سہولت کو آسان بنانے کے لیے ڈیجیٹل بینکنگ کی شروعات ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل بینک مکمل طور پر پیپر لیس ہوں گے۔اکاؤنٹ کھولنے کا کام مشین سے ہوگا اور اے ٹی ایم کارڈ بھی جگہ پر دستیاب ہوگا۔کیش ڈپازٹ مشین، اے ٹی ایم مشین، پاس بک پرنٹنگ مشین بھی اس ڈیجیٹل بینک میں رکھی گئی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بینکوں کے اہلکاروں اور گاؤں میں رہنے والے چھوٹے تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف 100 تاجروں کو ڈیجیٹل لین دین سے جوڑیں، جس سے آنے والے وقت میں عالمی انقلاب آئے گا۔ PM Modi Inaugurates Digital Bank
یہ بھی پڑھیں : Digital Banking Units بینکنگ خدمات گھر گھر پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح