ETV Bharat / state

ڈاکٹر شری رام لاگو کے انتقال پر وزیراعظم کا اظہار تعزیت - ڈاکٹر شری رام لاگو

وزیراعظم نریندر مودی نے ہندی اور مراٹھی فلموں کے اداکار ڈاکٹر شری رام لاگو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین صلاحیتوں کے مالک تھے، ان کی اداکاری سے لو گ سحر میں ڈوب جاتے تھے۔

ڈاکٹر شری رام لاگو کے انتقال پر وزیراعظم کا اظہار تعزیت

author img

By

Published : Dec 18, 2019, 1:39 PM IST

مسٹر مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا 'ڈاکٹر رام لاگو بہترین صلاحیتوں کے ادکار تھے، انہوں نے کئی برسوں تک شاندار اداکاری کے ساتھ ناظرین کو مسحور کیا، ان کے کام کو آنے والے برسوں تک یاد رکھا جائے گا۔ ان کے انتقال سے دکھ ہوا ہے۔ ان کے مداحوں کے ساتھاظہار تعزیت، اوم شانتی'۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ہندی اور مراٹھی فلموں کے اداکار ڈاکٹر شری رام لاگو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین صلاحیتوں کے مالک تھے، ان کی اداکاری سے لو گ سحر میں ڈوب جاتے تھے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ہندی اور مراٹھی فلموں کے اداکار ڈاکٹر شری رام لاگو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین صلاحیتوں کے مالک تھے، ان کی اداکاری سے لو گ سحر میں ڈوب جاتے تھے۔

خیال رہے کہ شری رام لاگو کا 92 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد پونے کے ایک ہسپتال میں انتقال ہو گیا تھا۔

مہاراشٹر کے ضلع ستارا میں پیدا ہونے والے رام لاگو نے ممبئی یونیورسٹی سے ای این ٹی سرجری میں ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کی اور پونے میں ڈاکٹری کی۔

اس سے پہلے وہ میڈیکل کالج میں پڑھائی کے دوران ہی تھیٹر سے جڑ گئے تھے، اور بعد میں مراٹھی میں کچھ ڈراموں کے ذریعے اپنے کریئر کی شروعات کی۔

سنہ 1972 میں فلم 'پنجرا ' سے انہوں نے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا، انهوں نے دو سو سے زائد ہندی فلمیں کیں جن میں انہوں نے والد، ولن یا پولیس افسر کے طور پر مختلف کرداروں کو زندہ کیا۔

سنہ 1977 میں ریلیز فلم 'گھروندا' کے لیے بہترین سپورٹنگ ایکٹر کے طور پر فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، اس کے بعد سنہ 1997 میں انہیں کالی داس سمان اور سنہ 2010 میں انہیں سنگیت ناٹک اکیڈمی کے فیلو شپ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

رام لاگو کی اہم ہندی فلموں میں 'مقدر کا سکندر، ہیرا پھیری، گھروندا، منزل، تھوڑی سی بے وفائی، لاوارث، شریمان شریمتی، ودھاتا، صدمہ اور انصاف کی پکار جیسی فلمیں شامل ہیں۔

Intro:Body:

NEWS

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.